اعظم گڑھ (یواین اے نیوز 18جنوری2020)شبلی کے اعظم گڑھ میں آج ایک نوجوان نے پورے ملک کے مسلمانوں کی لاج رکھ لی ہے۔ جی ہاں ہم بات کررہے ہیں اعظم گڑھ ضلع کے قصبہ بسہی اقبال پور کے محمد عدنان کی جنہیں پچیس ہزار طلبہ میں سے پچیس طلبہ میں جگہ ملی ہے۔ آپ کو بتادیں کہ لال گنج بلاک کے تھانہ دیوگاؤں کے موضع بسہی اقبال پور کے رہائشی ریاض الدین عرف جھوری چاچا کے پوتے محمد عدنان نے جیو لوجی کے امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔ واضح رہے کی اس امتحان میں پورے ملک سے پچیس ہزار طلبہ امتحان دیتے ہیں۔
جس میں صرف پچیس طلبہ کا ہی انتخاب ہوتاہے۔عدنان نے ناصرف پچیس طلبہ میں جگہ بنائی بلکہ ان چوبیس غیر مسلم طلبہ میں صرف ایک مسلم طالب علم کی حیثیت سے پوری قوم کی لاج رکھ لی۔عدنان کی اس کامیابی پر جہاں انکے گھر گاؤں والے خوش ہیں تو وہیں اعظم گڑھ ضلع کے تمام لوگ انکی کامیابی پر مبارکباد دے رہے ہیں۔واضح ہو کی محمد عدنان نے ابتدائی تعلیم گاؤں کے مدرسے سے کی پھر اسکے بعد علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں