دیوبند۔دانیال خان(یواین اے نیوز6جنوری2020) ایک اچھے خوش اخلاق اور عمدہ خوبیوں کے مالک سچے ہمدرد، غریب پرور، دینی وسماجی کاموں میں دلچسپی رکھنے والی شخصیت اقرار حسین کی دسویں برسی کے موقع پر گاؤں تھیتکی کی چھوٹی امام بارگاہ میں ایک مجلس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مرثیہ خوانی کے فرائض سید غضنفر علی اور اعجاز حسین نے انجام دئیے۔ اس موقع پر مشہور ومعروف ذاکر اورآل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ کے ترجمان مولانا یعسوب عباس نے مجلس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نذر ونیاز قرآن واحادیث سے ثابت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فساد پھیلانے والا دہشت گرد کسی کا ہمدرد نہیںہوتا ہے اور پوری دنیا جانتی ہے کہ اسرائیل اور امریکہ سب سے بڑے دہشت گرد ملک ہیں۔
امریکہ نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور انسانیت کو شرمسار کرتے ہوئے ایران کی قدس برگیڑ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی پر حملہ کر انہیں ہلاک کیا ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے،یعثوب عباس نے کہا کہ امریکہ پورے مشرک وسطی میں امن و امان کو مخدوش کرنے کی کوشش کر رہا ہے،انہوں نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت سے تباہ کن نتائج برآمد ہونگے جسکا ذمہ دار امریکہ ہوگا،انہوں نے کہا کہ شہید کا خون کبھی رائیگاں نہیں جاتا وہ دن دور نہیں جب امریکہ اور اسرائیل کو اسکی قیمت چکانی پڑیگی۔ دوران خطاب مولانا نے مزید کہا کہ برائی پر ٹوکنے اور ظالم کے خلاف کھڑا ہونے کی طاقت کربلادتی ہے۔
لہٰذا تمام دنیا کے لوگ اور دنیا کی تحریکیں جو دہشت گردی اور ظلم کے خلاف ہیں انہیں چاہئے کہ وہ کربلا سے حوصلہ لیں۔ تاکہ دنیا سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوسکے۔ جو دنیا میں کربلا کا سچا ہمدرد ہے وہ خود تو بے گھر ہوسکتا ہے مگر دوسروں کو بے گھر نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم کامیاب وکامران ہونا چاہتے ہیں تو ہمیں نبی پاکؐ کی سیرت پر عمل پیرا ہونا ہوگا، اسلام اور نبی پاکؐ کی سیرت ہمیں امن وامان وبھائی چارہ کا پیغام دیتی ہے۔ آپس میں اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں ے کہا کہ جس طرح سے ہم خون سے خون صاف نہیں کرسکتے اسی طرح ہم نفرت سے نفرت کا خاتمہ نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہاں سے پانچ چیزوں کا عہد لیکر اٹھیں ایک نبی پاک سے سچی محبت، دوسرے بڑوں کا ادب، تیسرے نگاہوں کی حفاظت، چوتھے اپنی ذات سے کسی کو نقصان نہیں پہنچائیں گے۔
پانچویں اپنے ملک ہندوستان سے محبت کریں گے اور اس کی ترقی وخوشحالی میں معاون ہوں گے۔ خطاب کے آخر میں مرحوم اقرار حسین کی صفات کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کے لئے مغفرت کی دعا کی گئی۔ اس موقع پرسابق ریاستی وزیر سید عیسیٰ رضا نقوی، سید مہدی حسن نقوی، پروفیسرڈاکٹر احمد میاںلکھنؤ،شاہ عالم زیدی،مرزا غالب،محمد پرویز،نواب میاں،عارف حسین،ڈاکٹر محمد حسن جعفری،سوزب پردھان،مولانا سائم،حسن سعید،سعید احمد، یاسر عباس، ایس ایم جعفری، شاداب علی، مسند علی، شہید ضامن، مارٹر حسن علی، اوصاف حسین، سید عابد، رضا احقر، شبیر حسن، حکیم زوار حسین، محمد مشرف اور علی نقوی کے علاوہ مجلس میں کافی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں