مظفر نگر،شاہد حسینی (یواین اے نیوز6جنوری2020)مظفر نگر میں قدیم زمانے کی مسجد حو ض والی بکرا مارکیٹ کیامام حافظ محمد ساجد کا گزشتہ روز انتقال ہو گیا ہی حافظ مرحوم کے انتقال کے بعد ایک تعزیتی پروگرام بمقام حوض والی مسجد بکرا مارکیٹ مظفرنگر میں منعقد ہوا جس کی صدارت مفکر ملت حاجی عزیزالرحمن صاحب نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع مظفرنگر نے فرمائی اور پروگرام کا آغاز قاری حذیفہ قاسمی کی تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا۔
اور شاعرِ اسلام قاری شاھد ارمان صاحب نے نعت النبی ﷺ پیش فرمائی اور نظامت کے فرائض مفتی مجیب الرحمن قاسمی عزیزی نے انجام دئے اور مولانا داؤد صاحب نے حضرت رحمۃاللہ علیہ کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ علامات سے اندازہ ہوتا ہے کہ حضرت رحمۃاللہ علیہ اللہ کے اولیاء کرام میں سے تھے اور اکابرین کے صحبت یافتہ تھے اور صدر جلسہ حضرت حاجی عزیزالرحمن صاحب نے فرمایا کہ حضرت رحمۃاللہ علیہ سے جو خلاء ہوا ہے اسے کوئی پر نہیں کرسکتا اور حضرت رحمۃاللہ علیہ کی تلاوتِ قرآن پاک میں ایسا نور تھا۔
جو اسلاف کی یادگار ھے اور فرمایا کہ حضرت رحمۃاللہ علیہ صفات حسنہ سے مکمل طور پر آراستہ تھے اور مولانا حسین قاسمی صاحب نے فرمایا کہ امت کو حضرت رحمۃاللہ علیہ کے مقصد کو اپنا لائحۂ عمل بنانا چاہئے۔پروگرام میں حضرت رحمۃاللہ علیہ کے تلمیذ رشید حافظ حبیب الرحمن صاحب،مولانا شاہنواز قاسمی صدر جمعیۃ علماء شہر مظفرنگر، مولانا عبداللہ، مولانا زبیر بھیسانی، قاری ضیاء الرحمن قاسمی حافظ سراج الدین(پردھان جی) دیگر حضرات موجود رہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں