تازہ ترین

پیر، 6 جنوری، 2020

مسلمانوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر سی اے اے کی آواز کو دبانے کی کشش:چودھری رودر سین

دیوبند۔دانیال خان(یواین اے نیوز6جنوری2020)سماجوادی پارٹی کی ایک میٹنگ کا انعقاد مقامی دفتر پر کیا گیا جس میں بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے سماجوادی پارٹی کے ضلع صدر چودھری رودر سین نے کہا کہ متنازع شہریت ترمیمی ایکٹ کی مخالفت میں ہوئے پر امن احتجاجی مظاہروں میں سازش کے تحت مسلمانوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنساکر انکی آواز کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی مذہب کی سیاست نہیں کرتی۔ 

سماجوادی پارٹی ہی کسان، مزدور، طلبہ اور تاجروں کے حقوق کے لئے جد وجہد کر رہی ہے۔انہوں نے مذہب اور برادری کی سیاست کے خاتمہ کے لئے سماجوادی پارٹی کو مضبوط کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ میں سماجوادی پارٹی کی حکومت بنواکر ہی ملک اور قوم کا بھلا کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوامی ناتھن کمیشن کی سفارشوں کو نافذ کرنے کا وعدہ کرکے اقتدار میں آئی بی جے پی کے راج میں کسان بھک مری کے دہانے پرہے۔ کسان اپنے بچوں کی تعلیم اور شادیوں کے لئے ساہوکاروں سے سود پر پیسہ لینے پر مجبور ہیں۔میٹنگ میں ایس پی کارکنان بڑی تعداد میں موجود رہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad