تازہ ترین

جمعرات، 9 جنوری، 2020

اساتذہ اہلیت کا امتحان، موبائل ٹیموں کے ساتھ ہرایک امتحانی مرکز میں مناسب پولیس فورس کی نگرانی میں پرامن طور پر منعقد کیا گیا

مین پوری، حافظ محمد ذاکر(یواین اے نیوز 8جنوری2020)ضلع کلکٹر مہندر بہادر سنگھ، سپرنٹنڈنٹ پولیس اجے کمار پانڈے نے بیشتر امتحانی مراکز کا معائنہ کرنے کے بعد کمرے کے انسپکٹرز کو امتحان کی شفافیت برقرار رکھنے کی ہدایت کی، امتحان میں کوئی خلل واقع نہیں ہونا چاہئے، کوئی امیدوار امتحان میں ناجائز وسائل استعمال نہ کر پائے ، اس کے لئے خاطر خواہ انتظامات کیے گئے تھے، تمام امتحانی مراکز میں سینئر افسران تعیناتکئے گئے تھے ، ہر انتظامی مرکز کے مرکزی دروازے پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے مکمل تلاشی لی گئی۔

 ممنوعہ مواد، الیکٹرانک سامان، موبائل، کیلکولیٹر وغیرہ امتحانی مرکز کے مرکزی دروازے پر جمع کئے گئے تھے ،اعلی افسران، سیکٹر، مجسٹریٹ کے علاوہ کمرہ انسپکٹرز نے بھی امتحانات پر خصوصی توجہ دی، امتحان کے دوران ہر کمرے میں وائس ریکارڈر کے ساتھ سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے تھے۔ضلع مجسٹریٹ، سپرنٹنڈنٹ پولیس، گورنمنٹ گرلز انٹر کالج، کرسچن انٹر کالج، سناتن دھرم انٹر کالج، حسن پور کا دورہ کیا اور مراکز میں موجود اسٹیٹک مجسٹریٹ و آفیسر کا معائنہ کیا تاکہ وہ امتحان کی شفافیت پر خصوصی توجہ دیں۔

اور پورے امتحان کے دوران مستقل سرگرم رہیں، اور امتحانات کمروں کا دورہ کرتے رہیں، تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ امتحان کے بعدہی امتحانی مرکز کے باہر جائیں،امتر پردیش اساتذہ اہلیت ٹیسٹ (یوپی ٹی اے ٹی) کی پہلی نشست میں، 14080 امیدواروں کے نسبت کل امتحان میں شریک امیداور ہوئے، 13068امتحان سے غیرحاضر امیدوار رہے 1012جب کہ دوسری شفٹ میں کل امیدوار6170کی نسبت5806 امیدوار شریک تھے،364 امیدوار امتحان میں شریک نہیں ہوئے تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad