تازہ ترین

بدھ، 29 جنوری، 2020

بھارت بند کا جونپور میں 90فیصدرہا اثر، کاروباری سرگرمیاں ٹھپ،مانی کلاں میں سی اے اے کیخلاف زبردست احتجاج!

جونپور،رپورٹ۔اسماعیل جونپوری(یو این اے نیوز 29 جنوری 2020)شہریت ترمیمی قانون این ار سی اور این پی آر کیخلاف بھارت بندکی آواز پر ریاست اترپردیش  کے مشرقی علاقے کے میں بڑے پیمانے پر اثر نظر آیا ۔نوابوں کے دور کا بسایا  ہوا شہر جونپور کے ہیڈکوارٹر سمیت شاہ گنج ۔ عمران گنج ۔آزاد ۔کھیتاسرائے ۔گورینی ۔اور مانی کلاں میں مکمل دوکانیں بند نظر آئیں۔ضلع کے سب سے بڑے گاؤں مانی کلاں میں بڑی تعداد میں سڑکوں پر اتر کر لوگوں نے اپنے غصے کا اظہار کیا  اور حکومت سے سی اے اے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔واضح رہے مانی کلاں گاؤں میں جب علاقے کے لوگ احتجاج کےلئے جمع ہوئے تو پولیس نے سی اے اے کیخلاف احتجاج کرنے کےلئے لوگوں روک دیا لیکن احتجاج کرنے پر لوگ بضد رہے۔

آخر کار پولیس انتظامیہ نے کھیتا سرائے تھانہ سمیت  پچاس کے قریب پولیس فورس تعینات کردیا ہے جس سے احتجاج کو مجبور ا روکنا پڑا ۔بھارت بند کےلئے کئی دنوں سے کڑی تیاریاں کی جارہی تھیں مختلف سماجی تنظیموں کے ورکروں نے بازاروں میں دکانداروں اور کارباریوں سے رابطہ کیا اور ان سے تعاون طلب کیا ۔جونپور شہر سمیت گورینی مانی کلاں ۔کھیتاسرائے جیسی بازاروں میں بند کا اثر نظر آیا اس پر گورینی بازار میں سپریم بلڈنگ  میٹیریل دوکان کے مالک عبدالعظیم نے نمائندے سے کہا کہ بھارت بند کا ایسا اثر یہاں کبھی نہیں دیکھا گیا۔کئی بڑے کاری باریوں اور سماجی کارکن نے بھی اس بات کی تائید کی ہے کہ انھوں نے جونپور میں بند کا اتنے بڑے پیمانے پر کبھی اثر نہیں دیکھا۔

بند کے دوران سینکڑوں کی تعداد میں مانی کلاں گاؤں لوگوں نے  سڑکوں پر اتر کر مظاہرہ بھی کیا ۔مانی چوراہے پر سینکڑوں کی تعداد  میں جمع ہوئے لوگ ہاتھوں میں نو سی اے اے۔نو این آر سی۔نو این پی آر کے پلے کارڈ بینر اور تختیاں ہاتھوں میں لیکر   شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جم کر نعرے بازی کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کی اس کالے قانون کو کو فورا واپس لیا جائے،علاقے کی فعال سماجی کارکن اور بہوجن کرانتی مورچہ کی طرف سے بھارت بند مہم کو بھر پور حمایت دینے کا اعلان کیا گیا تھا،واضح رہے  شہریت ترمیمی قانون کیخلاف   ضلع بھر میں اب تک کا یہ  سب بڑا احتجاج ہوا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad