جمعیۃ علماء کی اس خدمت سے مطمئن اور خوش ہوکر آنندکمار ڈی،جی اترپردےش پرشاسن نے حاجی عزےزالرحمن نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع مظفر نگر،مولانا شاہنواز قاسمی صدر جمعیۃ علماء شہر مظفر نگر ،نادر رانا رکن جمعیۃ علماء کو اعزاز سے نوازا
مظفر نگر،شاہدحسینی(یواین اے نیوز30جنوری2020)پچھلے ایک ماہ سے ملک میں مرکزی حکومت کی جانب سے سی اے اے شہریت ترمیمی بل نافذ کئے جا نے کی وجہ سے تشویش کا ماحول ہے یہی نہیں ملک کے مختلف حصوں میں سی اے اے کو کالا قانون بتا تے ہوئے باشندگان وطن کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ چل رہا ہے جس کی وجہ سے بہت سے مقامات پر احتجاج کے دوران فساد بھی ہوا اسی کو لے کر پولیس کے ذریعہ نوجوانوں کی گرفتایاں بھی ہوئیں اسی طرح مظفر نگر میں احتجاج کے دوران کچھ شر پسند عناصر نے پر امن احتجاج میں رخنہ ڈالنے کی کو شش کی جس کے بعد پولیس نے بہت سے ایسے نوجوانوں کو گرفتار کر جیل بھیجا جن کا اس سے دور تک کا واسطہ نہیں اسی اثنا میں جمعیۃ علماء ہند نے اپنی قدیمی روایت کو بر قرار رکھتے ہوئے جیل میں بند نوجوانو ںکی رہا ئی کابیڑا اٹھا یا اور ضمانتیں کرائیں جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی کے ایماء پر مظفر نگر جیل میں بند نوجوانوں اور مستحق لوگوں کو جو بلا کسی جرائم کے جیل میں بند ہیں ان کو کمبل اور جن لوگوں کو دوائی کی ضرورت تھی ان کو دوائی مہیا کرائی گئیں مولانا سید ارشد مدنی کا کہنا ہے کہ جمعیۃ علماء ہند ہمیشہ بلا تفریق مذ ہب و ملت خد مت کرتی چلی آئی ہے۔
اسی طرح حال ہی میں کچھ ایسے افراد کو پولیس کے ذریعہ گرفتار کر کے جیل میں بند کردیا گیا جن کا جرائم سے کو ئی لینا دینا نہیں ہے اسی لئے جمعیۃ ایسے مستحق افراد کی مدد کرنا اپنا فرض منصبی سمجھتی ہے مولانا مدنی کے حکم پر جیل میں حاجی عزیز الرحمن نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع مظفرنگر مولانا شاہنواز قاسمی صدر جمعیۃ علما شہر مظفر نگر نادردانارکن جمعیۃ علما ء جیل میں پہونچے اور قیدیوں کے حالات کو جانا اور ضرورتوں کو پورا کیا حاجی عزیز الرحمن نے بتایا کہ جو لوگ سی اے اے کے احتجاج کے دوران پولیس کے ذریعہ گرفتار کر جیل میں بند کردئے گئے تھے ان کی رہائی کے لئے جمعیۃ علما ء ہند کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی نے کوشش کرائی ان میں اکثر لوگوں کی رہائی ہو گئی ہے جوباقی ہیں وہ بھی بہت جلد رہا ہوں گے انہوں نے بتایا کہ مولانا مدنی کے حکم پر ہم لوگوں نے کو شش کی اور قیدیوں کی جو ہم سے مدد ہو سکی وہ ہم نے کی اس کے لئے جیل کے سپرنٹنڈینٹ نے ہما را بھر پور تعاون کیا جن کے ہم مشکور ہیں جمعیۃ علماء کی اس خدمت سے مطمئن اور خوش ہوکر آنندکمار ڈی،جی اترپردیش پرشاسن نے حاجی عزیزالرحمن نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع مظفر نگر،مولانا شاہنواز قاسمی صدر جمعیۃ علماء شہر مظفر نگر،نادر رانا رکن جمعیۃ علماء کو اعزاز سے نوازا
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں