واشنگٹن تہران، (یو این اے نیوز 11جنوری 2020) تہران ایئرپورٹ بدھ کی صبح یوکرین کے مسافر طیارہ کے حادثے کی ذمہ داری ایران نے قبول کرلی ہے ایران نے سینچر کے روز کہا کہ گزشتہ ہفتے حادثے کا شکار یوکرین کا طیارہ غلطی سے مار گرایا گیا تھا کیونکہ وہ ریوولیوشنری گارڈز کے حساس فوجی ٹھکانے سے کافی قریب تھا۔
ایرانی فوج نے ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی ہے۔ بیان کے مطابق طیارہ گرانے کے ذمہ داروں کو فوجی جانچ کے
گھیرے میں لایا جائے گا اور نتیجے کے بعد مناسب سزا دی جائے گی۔ فوج نے اس حادثے میں مارے گئے لوگوں کے اہل خانہ کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔غور طلب ہیکہ یہ طیارہ بدھ کو تہران کے قریب اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد حادثے کا شکار ہوگیا تھا
اس میں 176مسافر سوار تھے ۔جسمیں ایران کے 82 اور کناڈا کے 63 لوگوں تھے اسکے علاوہ یوکرین کے 11گیارہ سیوڈن کے 10 افغانستان کے چار ،جبکہ جرمنی اور برطانیہ کے تین تین شہری تھے۔ ایرنی وزیر خارجہ جاوید جعفری نے کہا کہ یہ ایک دکھ بھرا دن ہے ہمیں اسکا دکھ ہے اور ہم اپنے لوگوں اور انکے اہل خانہ اور ان ملکوں سے معافی مانگتے ہیں جو اس حادثے کا شکار ہوئے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں