تازہ ترین

ہفتہ، 11 جنوری، 2020

ایک بار پھر اتر پردیش کی پولیس پر اٹھا سوالیہ نشان ہے؟ گھر میں گھس کرکی توڑ پھوڑ،خواتین کو دی گندی گندی گالیاں۔

اعظم گڑھ (یواین اے نیوز 11جنوری2020)ایک طرف جہاں پورے ملک میں اترپردیش کی پولیس کے حوالے سے لکھنؤ،مظفر نگر، بجنور،میرٹھ،میں پولیس کے تانڈو کا ہنگامہ سوشل میڈیا پر دیکھا ہوگا ، وہیں آج صبح پانچ بجے راشٹریہ علماء کونسل کے ریاستی نائب صدر شاہ جہاں عرف نیئر،کے گھر اعظم گڑھ ضلع کے فیٹی گاؤں میں پولیس کے تانڈو کی ایک جھلک دیکھنےکو ملی۔ آپ کو بتادیں کی کچھ دن پہلے سرائے پوکھرے کی زمین کو لیکر دونو فریق میں جھگڑا ہوا تھا جس میں دوسرے فریق کی طرف سے نئیر کے اور انکے ساتھیوں کے اوپر ایف آر درج ہوئی،جسکے بعد سے پولس کو نئیر کی تلاش تھی، آج صبح پانچ بجے پولس جب انکے گھر پہنچی تو نئیر وہاں نہیں ملے تو پولس نے اپنی وردی کا رعب دکھاتے ہوئے انکے بھائی کے گھر کی عورتوں کے ساتھ بدسلوکی کی اور سامان بکھیر دیا۔ 

گھر والوں کا الزام ہے کی کچھ دن پہلے شادی ہوئی تھی جس میں دلہن کے سامان کو اور زیورات و موبائل اور نقدی بھی پولس لیکر چلی گئی۔ جب گھر کے افراد نے سرچ وارنٹ مانگا تو پولس نے کہا کی ہم بادشاہ ہیں ہمیں کسی سرچ وارنٹ کی ضرورت نہیں ہے۔حیرت کی بات یہ تھی کی خواتین پولس کے ہوتے ہوئے بھی آدمی پولس گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ و گندی گندی گالیاں دیں،وہیں متاثرہ خواتین نے پولیس سپرنٹنڈنٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس ہراساں کرنے کے خلاف مناسب کارروائی کریں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad