دیوبند:11 / جنوری (دانیال خان) مسلم محلہ اور علاقے مقامی انتظامیہ اور نمائندوں کی تنگ نظری کا شکار ہیں، آج بھی دیوبند کے نزدیکی گاؤں نونا بڑی کی سڑکیں برسات کے بغیر پانی میں ڈوبی ہوی ہیں، نالیوں کا سارا پانی ہمیشہ سڑک پر رہتا ہے اور گاؤں کی کئی سڑکیں تو اتنی ٹوٹی ہوئی ہیں کہ ان پر چلنا بھی محال ہے،گاؤں کے لوگوں کی مسلسل شکایات کے باوجود کسی بھی اعلیٰ افسر اور سیاسی نمائندوں کے کان پر جوں نہیں رینگ رہی ہے
،گاؤں کے منصور علی،راؤ نزاکت علی،اور حافظ معین الدین وغیرہ کا کہنا ہے کہ گاؤں کی مین سڑک کا مختلف گاؤں سے
رابطہ ہے اس کے باوجود اس کی تعمیر یا مرمت کی جانب کسی کی کوئی توجہ نہیں ہے، گاؤں کے لوگ افسر شاہی سے عاجز آ چکے ہیں اب انہوں نے ؒؒؒ
گاؤں کے لوگوں کی مدد سے خود رقم جمع کر کے سڑک کی تعمیر کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور آج سے سڑک پر بھراؤ کا کام شروع ہو گیا ہے چند دنوں میں سڑک کی تعمیر مکمل ہو جائیگی۔ؒ

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں