اعظم گڑھ(یواین اے نیوز 17جنوری2020) آج اعظم گڑھ میں بعد نماز جمعہ کو راشٹریہ علماء کونسل اور اہلیانِ اعظم گڑھ کی طرف سے سی اے اے اور این آر سی-این پی آر کے خلاف احتجاج کے طور پر پوسٹ کارڈ مہم کا آغاز کیا گیا،جس کو وزیر اعظم کے نام پوسٹ کارڈ بھیجا گیا، اور سی اے اے کے کالے قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اور این پی آر-این آر سی کو مسترد کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
لوگوں نے پوسٹ کارڈ مہم میں حصہ لیا اور آج ہی پہلے دن 5000 کے قریب پوسٹ کارڈ بھیجے گئے۔علماء کونسل کے رہنماؤں نے کہا کہ ہم اس مہم کو گاؤں سے گاؤں تک لے کر جائیں گے اور اپنی مخالفت ظاہر کرنے کے لئے اعظم گڑھ سے کم از کم 1 لاکھ پوسٹ کارڈ بھیجیں گے۔ راشٹریہ علماء کونسل نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ اس غیر آئینی ، غیر انسانی ، غریب اور ملک دشمن قانون کے خلاف جمہوری انداز میں اپنا احتجاج درج کریں اور اس پوسٹ کارڈ مہم میں بھی حصہ لیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں