لدھیانہ میں ہزاروں مسلمان ہندو سکھ عیسائی اور دلت بھائی چارے کا کینڈل مارچ
لدھیانہ۔مستقیم(یواین اے نیوز10جنوری2020) گزشتہ رات دس بجے سخت سردی کے درمیان شہر کے وسط میں واقع تاریخی جامع مسجد لدھیانہ سے جگراؤں پل تک شہرکے ہزاروں مسلمان ہندو سکھ عیساےء اور دلت بھائی چارے کے لوگوں نے شاہی امام پنجاب امیر احرار ہند مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی کی قیادت میں پر امن کینڈل مارچ نکالا، اس موقعہ پر سکھ فار ایلائنس سے سردار پرمپال سنگھ جی، سردار گرپریت سنگھ ونکل، سردار گوروجیت سنگھ جی، ہندو بھائی چارے سے شری پرمندر مہتا جی صاغر کھورانہ، عیسائی بھائی چارے سے پادر بی این فیڈرک، آشی مسیح، دلت باھء چارے سے شری نریش دھیگان،اپنے ہزاروں ساتھیوں کے ساتھ موجود تھے۔
فضاء آزادی اور انقلاب کے نعروں سے گونج رہی تھی، خطاب کرتے ہوئے شاہی امام شیر اسلام حضرت مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی نے کہا کہ مودی سرکار کی مذہب کے نام کی گئی سازش ناکام ہو چکی ہے، احتجاجی مظاہروں میں تمام مذاہب کے لوگوں کا بھارتیہ بن کر آنا اس بات کا زندہ ثبوت ہے کہ اب کسی کی غنڈہ گردی برداشت نہیں کی جائیگی، شاہی امام نے کہا کہ جنگ آزادی کی تاریخ اس بات کی گواہ کے ملک کی تمام قوموں کے اتحاد نے انگریز جیسی طاقت کو بھارت چھوڑنے پر مجبور کردیا ہے، شاہی امام نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ اپنی ہی عوام سے ٹکراؤں کی نیتی اپنانے کی بجائے اپنے غلط فیصلوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے انہیں واپس لے شاہی امام نے کہا کہ دیش کی جنتا سے اے اے اور این آر سی کے نام ملک کے دستور کو توڑنے نہیں دینگے۔
سردار پرمپال سنگھ نے کہا کہ پنجاب کی دھرتی سے باقی سارے بھارت کے انقلابیوں کے حق میں لگ رہے یہ انقلاب زندہباد کے نعرے ہمیں شہید اعظم سردار بھگت سنگھ کی طرح دیش پر قربان ہونے کا درس دے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ سکھ قوم کو ایسا caaہرگز منظور نہیں جس میں مسلمان بھائیوں کو نکالا گیا ہو، سردار پرمپال سنگھ نے کہا کہ کسی بھی مذہب کے نام پر بنایا جانے والا قانون ملک کے سویدھان کے خلاف ہے، پادری بے این فیڈرک نے کہا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ دیش کی پارلیمنٹ میں دیش کے مول سویدھان کے خلاف ایک بل پاس کردیا جائے، انہوں نے کہا کہ یہ اس دیش کی عظیم روایات کے خلاف ہے جسے برداشت نہیں کیا جا سکتا۔
دلت نیتا شری نریش دھیگان نے کہا کہ غنڈہ گردی تو کسی کی بھی برداشت نہیں کی جائیگی، یہ دیش ہم سب کا تھا ہے اور رہیگا، کالے قانون نہ بھارت کے لوگوں نے پہلے برداشت کئے ہیں اور نہ اب کرینگے، قابل ذکر ہیکہ جامع مسجد کے صدر دروازے سے شروع ہوئے اس عظیم کینڈل مارچ میں ہزاروں لوگ مارچ کرتے ہوئے شاہپوور روڑ، سبحانی بلڈنگ چوک، کامران روڈ جیل روڈ سے ہوتے ہوئے جراؤں پل پہنچے، کینڈل مارچ کے اختتام پر نائب شاہی امام مولانا محمد عثمان لدھیانوی نے کہا کہ لدھیانہ میں جامعہ اور جے این یو کے طلبہ کے حق میں یہ تحریک جاری رییگی

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں