ہر گلی مسجد مدرسے میں صاف ستھرے پانی پہنچانا ہمارا مشن ہے: قاری محمد عالم
نوتنواں بازار (یواین اے نیوز 18جنوری2020) مشرقی یوپی کے شمال میں واقع ضلع مہراج گنج کے قصبہ نوتنواں بازار میں فرقانی فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کے زیر انتظام علاقے میں صاف ستھرے پانی پہنچانے کا عمل جاری ہے ۔ فرقانی ٹرسٹ کی پوری ٹیم بڑے لگن کے ساتھ اس میں کام مصروف ہے۔فرقانی فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کے چیئرمین قاری محمد عالم الفرقانی نے کہا کہ ہر گلی مسجد مدرسے میں صاف ستھرے پانی پہنچانا ہمارا مشن ہے۔ نوتنواں بازار و اطراف میں یہ عمل جاری ہے اب تک کافی ایسے لوگ مستفید ہوئے جن کے گھر پے پانی کا انتظام نہیں تھا، علاقے کے لوگ فرقانی فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کے اس کام سے کافی خوش ہیں اور امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں بھی یہ ٹرسٹ علاقے کے لوگوں کی ضروریات کو پورہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں