لکھنؤ(یو این اے نیوز 18جنوری 2020)عصر حاضر کے معروف جید عالم دین، فقہ و فتاوی میں ید طولی کے حامل، آل انڈیا فقہ اکیڈمی کے نائب صدر،دار العلماء کے استاد تفسیر و حدیث مولانا برہان الدین سنبھلی کے انتقال پر قاری عطاء الرحمن بلھروی نے تعزیتی پیغام میں رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا برہان الدین سنبھلی نور اللہ مرقدہ بلند پایہ عالم اور بہت سی خصوصیات کی حامل شخصیت تھے انکا انتقال عالم اسلام کے لئے عظیم خسارہ ہے آپ اخلاص و للہیت کے پیکر اور علم و عمل کے جامع تھے
آپ کو علوم شرعیہ پر عبور حاصل تھا مولانا قدیم صالح و جدید نافع کا چلتا پھرتا ثبوت تھے قاری عطاء الرحمن نے مزید کہا کہ مولانا برہان الدین سنبھلی کی پوری زندگی دعوت اسلام اور تبلیغ دین سے عبارت تھی ایک مرد مومن اور مخلص بندہ کی جو خصوصیات ہونی چاہیے وہ مولانا میں موجود تھی انھوں نے کہا کہ حضرت کی پوری زندگی قابل رشک ہے ان سے تعلق رکھنے والے بندگانِ خدا کی تعداد بے شمار ہے یقیناً وہ مولانا کیلئے صدقہ جاریہ ہے
اللہ محض اپنے فضل وکرم سے مولانا برہان الدین سنبھلی کی بال بال مغفرت فرمائے اور انکے فیض علم کو جاری رکھے انکی لغزشوں اور تقصیرات کو نظر انداز کرتے ہوئے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور جملہ اہل تعلق،تلامذہ،اہل خاندان اور محبین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ہم سب کو اہل علم کی قدر کرنے کی توفیق دے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں