دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز22جنوری2020)ملک میں مسلم اور بہوجن سماج کا استحصال کیا جا رہا ہے جسے بھیم آرمی راشٹریہ ایکتا مشن برداشت نہیں کریگا۔ان خیالات کا اظہار عدالت میں پیشی پر آئے بھیم آرمی کے قومی جنرل سکیٹری کمل والیہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،بھیم آرمی کے قومی جنرل سکیٹری کمل والیہ عدالت میں پیشی پر آئے تھے جہاں انکو عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا اس دوران انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھیم آرمی کے قائد چندر شیکھر آزاد پردہلی میں الیکشن کے دوران جانے پر پابندی لگا دی گئی تھی اور اب عدالت نے ان سے پابندی ہٹا لی ہے جو خوش آئیندہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے آئین ایک مقدس کتاب ہے اور ہم سب اسی سے جڑے ہوئے ہیں،لیکن بی جے پی حکومت آئین کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔
سی اے اے،این آر سی اور این پی آر ملک کے بھائی چارہ کے خلاف ہیں،آئین کی دفعہ ٥١کے تحت ملک کے ہر شہری کا فرض یہ ہے کہ وہ بھائی چارہ قائم رکھنے کے لئے اور اس کے تحفظ کے لئے کام کرے اور ہم ملک کے مفاد اور ہندو مسلم بھائی چارہ قائم رکھنے کے لئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں،سچ کی لڑائی آخری سانس تک جاری رہیگی۔کمل والیہ کو سخت حفاظتی انتظامات کے تحت سہارنپور جیل سے دیوبند عدالت میں لایا گیا تھا ان پر کچھ ماہ قبل دیوبند کے قاسم پورہ روڑ پر جام لگانے کا مقدمہ چل رہا تھا،اسی مقدمہ میں وہ پیشی پر دیوبند عدالت میں آئے تھے جہاں انکو عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا۔اس دوران جہاں بھیم آرمی کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے وہیں حفاظتی نقتہ نظر سے پولیس اور انتظامیہ نے سخت حفاظتی انتظامات کئے ہوئے تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں