تازہ ترین

جمعرات، 9 جنوری، 2020

ریاست میں ناانصافی اور بدعنوانی میں روزبروز اضافہ : سوبرن سنگھ یادو


مین پوری:حافظ محمد ذاکر(یواین اے نیوز9جنوری2020) ملائم سنگھ یادو کے حکم پر اور سماجوادی پارٹی کے نوجوان لیڈر سابق ایم پی تیج پرتاپ یادو کی سر پرستی میں ضلع دفتر سماج وادی پارٹی مین پوری میں منعقد ہو نے والے جتنا دربار میںآج بروز جمعرات کوقصبہ کرہل کے سماجوادی پارٹی کے ایم ایل سوبرن سنگھ یادو سمیت کئی ضلعی لیڈران نے عوام کی شکایات کو سنا اور ان کے مسائل حل کر نے کی یقین دہانی کرائی ، ضلع صدر ڈاکٹر دیپ سنگھ پال نے عوامی مسائل کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست اتر پردیش کی بی جے پی حکومت کا طریقہ کار جمہوریت سے جدا گانہ ہے،بی جے پی جب سے ریاست میں اقتدار میں آئی ہے وہ اپنے سیاسی مخالفین کے ساتھ انتقامی جذبہ کے ساتھ کام کو انجام دے رہی ہے۔

 اسی وجہ سے ریاست مین ناانصافی اور بدعنوانی دن بدن بڑھتی جارہی ہے، قصبہ کرہل کے سماجوادی پارٹی کے ایم ایل اے سوبرن سنگھ یادو نے کہا کہ ریاست اتر پردیش میں امن وامان کی صورتحال قریب قریب ختم ہوگئی ہے،ہر طرف افراتفری کا عالم ہے ،قرض میں ڈوبا ہوا کسان ،ملازمت کے لئے در در بھٹکتا نوجوان ،اچھی تعلیم سے ترستے بچے،ہوس کا شکار بنتی ہوئی بچیاں،قتل غارت گری کا ماحول ، خود کشی کرنے پر مجبوراتر پردیش کا کسان،ایسا ریاست بن گیا ہے اتر پردیش ، رام ورن سنگھ یادو نے کہا کہ اب یاست کے لوگوں کو احساس ہو چلا ہے کہ بی جے پی کے اقتدار میں صرف زبان خرچی ہے ،لوگوں کے مسائل سے بی جے پی کا کچھ لینا دینا نہیں ، یہ عوام کے ساتھ جبر اور ظلم کی انتہا ہے کہ یہاں کے عام شہریوں کو بھی عزت کے ساتھ زندگی گزارنے کا حق نہیں ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad