جونپور ۔رپورٹ حاجی ضیاء الدین
(یو این اے نیوز 2دسمبر 2017) آباد تھانہ حلقہ کے جگدیش پور گاؤں میں نیشنل ہائی وے پر ٹرک کی زد میں آنے سے ایک نوجوان کیموقع پر ہی موت ہو گئی۔ اطلاع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پو سٹ مارٹم کے لئے روا نہ کر دیا ۔اطلاع کے مطابق کھٹہن تھا نہ حلقہ کے حیدر پور گاؤں کا رہنے والا سنوتش شرما (۲۵) ولد شیوناتھ شرما اپنے والد کے ساتھ کرایہ کے مکان میں ضلع کے رام نگر بھرسڑا میں رہتا تھا جمعہ کے روز صبح اپنی موٹر سائیکل سے حوض گاؤں کے قریب واقع ٹاٹا موٹرز میں کسی کام کی غرض سے جا رہا تھا کہ جیسے ہی جگدیش پور گاؤں کے قریب ڈھابہ کے پاس پہنچا تھا کہ پیچھے سے آرہی ٹرک یو پی ۶۲ ٹی ۲۶۰۷نے زوردار ٹکر مار دیا جس سے نوجوان شدید طور پر زخمی ہو گیا۔ اطلاع پر پہنچی پولیس نے نوجوان کو ضلع اسپتال پہنچا یا جہاں پر ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیے دیا ۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے روا نہ کر دیا وہیں ٹرک ڈرائیور موقع پر ٹرک چھوڑ کر فرار ہو گیا

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں