الہ باد ۔رپورٹ فضل الرحمان الہ آبادی
(یو این اے نیوز 2دسمبر 2017)
ایک سوسات سالہ قدیمی مجلس دائرہ شاہ اجمل میں منعقد ہوئی
پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی یوم پیدائش کی وجہ سے شھر الہ آباد کے مسلم علاقوں میں جشن کاماحول تھا، جامع مسجد چوکسمیت تمام مساجد گلزار تھیں، اعلی قسم کی روشنیوں سے سجایاگیاتھا، نعت وتقریر کی محفلیں کی گئیں، شھر کے تمام محلوں سے جلوس نکالے گئے، شھر کے تمام جلوس دائرہ شاہ اجمل پر ختم ھوئے، دائرہ شاہ اجمل میں ھی شھر کاقدیمی اور تاریخی محفل سجی تھی، خانقاہ اجملی دائرہ شاہ اجمل کے سجادہ نشین محمد ناصر فاخری نے مذھب اسلام کی خوبیاں بیان کی، انھوں نے کھا اسلام امن وسلامتی کاعلمبردار کامذھب ھے، اسلام تو نھایت پیارامذھب ھے، انھوں نے اس بات پر افسوس کااظھار کیا مسلمان اسلامی تعلیمات دور ھوتاجارھاھے، ھم مسلمانوں کے اعمال کی وجہ سے اغیار غلط فھمیوں کاشکارھورھے ھیں، علامہ ناصری نے صاف لفظوں میں کھا، اگر مسلمان اسلامی تعلیمات پراور نبی کی سنتوں پرعمل پیراھوں تو تمام مشکلات حل ھوسکتی ھیں، تقریر کادور پوری رات جاری رھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق، خصائل حمیدہ پرمقررین روشنی ڈالتے رھے، ملک میں امن وچین کی دعائیں مانگی گئیں، اختر عزیز، اسلم الہ آبادی وغیرہ نعتیہ کلام پڑھا، نظامت کے فرائض حافظ قاری حامدرضا نے کیا،

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں