مشن بائیکاٹ مہم‘جہاں تک ممکن ہو ، مسلمان اسرائیلی اور امریکی مصنوعات بالخصوص کوکا کولا کا بائیکاٹ کریں: ذاکر حسین
نئی دہلی ،رپورٹ : مسعود جاوید(یواین اےنیوز3دسمبر2017)الفلاح فرنٹ ‘کے ذریعے شروع کی گئی مہم ’مشن بائیکاٹ مہم ‘کے پیغام کو تمام مسلمانوں تک پہنچانے کیلئے تنظیم مسلسل کوشاں ہیں۔ فرنٹ کے صدر ذاکر حسین نے مسلمانوں سے ’مشن بائیکاٹ مہم سے جڑنے کی پُر زور اپیل کی ہے ۔ذاکر حسین نے مسلمانوں سے ایک بار پھر اسرائیلی اور امریکی اشیاء کے بائیکاٹ کی اپیل دہرائی۔انہوں نے کہاکہ فلسطین کے علاوہ دیگر مسلم ممالک میں بھی تشدد کو ہوا دے رہاہے ، اس کی سب سے بڑی مثال میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کے قتلِ عام میں ملوث بودھسٹ دہشت گردوں کواسرائیل کا ہتھیا ر فراہم کرنا ہے ۔یادرہے کہ اسرائیل بودھسٹ دہشت گردوں کو ہتھیار سپلائی کرتا ہے اور عالمی سطح پر جب اسرائیل کے اس اقدام پر اعتراض ظاہرکیا گیاتو اسرائیل نے بودھسٹ دہشت گردوں کو ہتھیار فراہم کرنے سے یہ کہہ کرا نکار کر دیا کہ’ہم دہشت گردی کا درد جانتے ہیں‘۔اب مسلمانوں کو اس بات پر غور کرنے کی ضرورت ہیکہ کیا ہمیں اسرائیلی مصنوعات کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں استعمال میں لانا چاہئے یا پھر ان کے استعمال سے پرہیز کرنا چاہئے ۔ذاکر حسین نے ’مشن بائیکاٹ مہم ‘ کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ ہم چاہتے ہیں مسلمان اسرائیل اور امریکی مصنوعات پر منحصر ہونے کے بجائے اپنی مصنوعات بازار میں لائیں اور ان مصنوعات کو اپنی روز مرہ کی زندگی میں شامل کریں۔ کہا جاتا ہیکہ ’ضرورت ایجاد کی ماں ہوتی ہے‘اگرقوم کے لوگوں نے امریکی اور اسرائیلی اشیاء کو مکمل بائیکاٹ کر دیاتوانہیں اپنی ضروریات کی تکمیل کیلئے نئی چیزوں کی ایجاد اور بازار میں اپنی مصنوعات لانے کی ضرورت محسوس کریں گے اور اس طرح سے شاید مسلمان بھی پسماندہ قوم کے بجائے ایک ترقی یافتہ قوم میں شمارکئے جائیں۔ذ اکر حسین نے مسلمانوں سے پُر زور اپیل کرتے ہوئے کہاکہ مسلم بچے سائنس ، ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے آئیں اور دیگر مسلمان مارکیٹ میں اپنے پرڈکٹس لانے کیلئے جدوجہد کریں۔ ہمارا ماننا ہیکہ آج مسلمان اسرائیل اور امریکہ کی جو اشیاء خرید کر اسے پیسے دیتے ہیں وہ انہیں پیسوں کا استعمال مسلمانوں کے قتلِ عام میں استعمال کرتے ہیں۔ذاکر حسین نے مزید کہاکہ امریکی اور اسرائیلی مصنوعات (کوکا کولا، پیسی ،میک ڈونانلڈ ، کے ایف سی ، انٹیل ، ، نیسلے ، لیز ، کٹ کیٹ ، لیوائز ،پولو، موٹو رولا ، گارنیئر ، ڈِ س نیپ وغیر ہ )کا جہاں تک ممکن ہومسلمان ان کے استعمال سے پرہیز کریں۔ مسلمان کوکا کولا سمیت اسرائیل اور امریکی اشیاء کا استعمال کر کے روہنگیا اور فلسطینی مسلمانوں کے قتل میں شامل نہ ہوں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں