تازہ ترین

اتوار، 3 دسمبر، 2017

مدارس اسلامیہ دین کے قلعے ہیں اس کی حفاظت اور اعانت مسلمانوں کا ملی فریضہ ہے. مولانا اظہارالحق مظاہری


مدارس اسلامیہ دین کے قلعے ہیں اس کی حفاظت اور اعانت مسلمانوں کا ملی فریضہ ہے. مولانا اظہارالحق مظاہری 
سیتامڑھی.رپورٹ،محمد صدرعالم نعمانی(یواین اےنیوز3دسمبر2017)مدارس اسلامیہ عربیہ دین اسلام کے مضبوط قلعے ہیں. یہاں تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاق کی بھی تربیت دی جاتی ہے اس کی حفاظت اور اعانت مسلمانوں کا ملی فریضہ ہے ان خیالات کا اظہار حضرت مولانا محمد اظہار الحق مظاہری نائب ناظم وصدر مدرس الجامعتہ العربیہ اشرف العلوم کنہواں سیتامڑھی نے مدرسہ مصباح العلوم ہرپوروا عالم نگر باجپٹی سیتامڑھی میں کیا. وہ ایک وفد کے ساتھ جامعہ اشرف العلوم کنہواں میں جشن صد سالہ کی مناسبت سےیہاں تشریف لائے تھے. اس موقع پر انہوں نے موجود لوگوں سے کہا کہ اشرف العلوم کے سو سال مکمل ہونے پر صد سالہ اجلاس کی تیاریوں کے سلسلے میں یہاں مالی تعاون کے لئے آئے ہیں. صد سالہ اجلاس کو کامیاب بنانے میں پھر پور تعاون کریں. وفد کے ہمراہ جمعیت علماء بہار کے نائب صدر حضرت مولانا محمد انوارالحق قاسمی. مولانا رضوان الحق قاسمی امام وخطیب جامع مسجد سیتامڑھی اور قاری محمد عابد استاذ جامعہ اشرف العلوم کنہواں قابل ذکر ہیں.وفدکا استقبال مولانا محمد صدرعالم نعمانی صدر جمیعت علماء سیتامڑھی ومہتمم مدرسہ مصباح العلوم ہرپوروا عالم نگر باجپٹی سیتامڑھی نے کیا اس موقع پر مدرسہ ھذا کے سکریٹری محمد بشیر. حافظ شبیر احمد. افتخار احمد.محمد ارشاد. ابرارالحق نعمانی. محمد امیرالحق. محمد نزیر. محمد حبیب الحق. محمد سمیع. محمد شفیق. محمد ضمیر. عبدالکریم. محمد ممتاز. محمد عزیز الرحمن. نورمحمد وغیرہم نے بھر پور تعاون کیا اور آئندہ بھی تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائ اخیر میں مولانا اظہارالحق مظاہری نے مدرسہ مصباح العلوم ہرپوروا عالم نگرکے احوال جانکر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور مدرسہ کی مذید تعلیمی تعمیری ترقی کے لئے مفید مشورے دیئے اور دعاءکی کہ اللہ تعالی اس مدرسہ کو تمام شرور وفتن سے محفوظ فرمائے اور اس کے فیض کو عام اور تام فرمائے. آمین

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad