تازہ ترین

اتوار، 3 دسمبر، 2017

مین پوری :اعلیٰ افسران نے ضلع کے لوگوں کے تئیں کیا اظہار تشکر


مین پوری :اعلیٰ افسران نے ضلع کے لوگوں کے تئیں کیا اظہار تشکر 
مین پوری،رپورٹ،حافظ محمد ذاکر(یواین اےنیوز3دسمبر2017) ضلع مجسٹریٹ پردیپ کمار، پولیس سپرٹنڈنٹ راجیس ایس نے بلدیاتی انتخاب 2017 کی حق رائے دہی اور ووٹوں کی شماری کے عمل کو پرامن، غیر جانبدار اور آزاد ماحول میں اختتام پزیر کرانے کے لئے تمام امیدواروں، انتخابی نمائندوں ، ا ووٹروں، سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں، انتخابی عمل کو شفافیت کے ساتھ کرانے کے لئے تعینات اہلکاروں، ریٹرننگ افسران، اسسٹنٹ افسران، انچارج افسران، پولیس اہلکار اور تمام اضلاع کے باشندوں کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ منصفانہ اور پرامن ماحول میں انتخابات کرانے میں تمام لوگوں کی مشترکہ کوشش کامیاب ہوگئی رہی،انتخابی عمل میں ملوث تمام افسران اور عملے نے محنت کی دیگر اضلاع سے آنے والی پولیس فورسز کے ساتھ، ضلع کے پولیس اہلکار نے بھی قانون کی بالا دستی کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا.مسٹر کمار نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن لڑ رہے تمام امیدواروں نے آپس میں پرامن ماحول میں ووٹ عمل شماری میں اہم کردار ادا کیا، تمام ضلعی باشندوں کا ضلع انتظامیہ کا تعاون کرنے کے لئے مبارکباد کے مستحق ہیں.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad