تازہ ترین

ہفتہ، 2 دسمبر، 2017

جونپور ضلع میں نو سیٹوں پرہوئے انتخابات میں دو پر ہی ملی بی جے پی کو جیت!

جونپور ضلع میں نو سیٹوں پرہوئے انتخابات میں دو پر ہی ملی بی جے پی کو جیت!
جونپور،رپورٹ،حاجی ضیاءالدین( یواین اےنیوز2دسمبر2017) ضلع کی ۳ نگر پالیکا پریشد ۶ نگر پنچایت صدر عہدے کے نتائج کا علان ہو تے ہی کہیں خوشی کہیں غم کا ماحول چھا گیاضلع میں سب سے بڑ انقصان بر سرا قتدار پارٹی بی جے پی کاہو اجہاں بی جے پی کے ادنی کارکن سے لے کر وزیر اعلی سطح کے لیدڑان نے پوری طاقت جھونک دیا تھا لیکن ضلع کی ۹ سیٹوں میں سے محض دو سیٹوں پر ہی بی جے پی کا اکتفا کر نا پڑا تو وہیں سماج وادی پارٹی کے کھاتے میں ۳سیٹ اورا یک سیٹ پر بہوجن سماج پارٹی کے علاوہ تین سیٹوں پر آزادامیدوار سمیت تین مسلمانوں نے بازی مار کر اپنی سیاست طاقت کا احسا س کرا یا ۔ جونپور نگر پالیکا پریشد انتخاب میں سابق چرمین دنیش ٹنڈن اپنی اہلیہ مایا ٹنڈن کو بی ایس پی کے بینرتلے کامیابی سے ہمکنار کرا تے ہوئے اپنے سیاسی جلوہ کو بر قرار رکھا اس بار وہ ریزرو سیٹ ہو نے پر خود تو چیرمین نہیں بن سکے لیکن اپنی اہلیہ کو کامیاب کرا کر چوتھی بار سیٹ پر قبضہ جما لے گئے ۔ووٹ شمارے کے شروعاتی دور میں بی ایس پی امیدوار نے سبقت بنا لیا تھا جس کا نتیجہ تھا کہ دنیش ٹنڈن نے ۵۰۲۹ ووٹوں سے کامیابی حاصل کر کے ایس پی امیدوار پون موریہ کو دوسرے اور بی جے پی امیدوار کرن شریواستو کو تیسرے نمبر پر پہنچا یا تو کانگریس امیدوار کو چوتھے نمرپر اکتفا کر نا پڑا ۔ شاہ گنج نگر پالیکا پریشد صدر عہدے کے طور ؂پر بی جے پی امیدوار گیتا ساہو کوکل ملا کر ۳۸۶۴ ووٹ حاصل ہوئے جب کی ان کی حریف آزاد امیدوار اوشا دیوی کو ۲۷۴۴ ووٹ حاصل ہوئے شاہ گنج کے ۲۵ وارڈوں میں سے ۷ وارڈوں پر مسلم امیدواروں نے کامیابی حاصل کیا ۔کھیتا سر ائے نگر پنچایت صدر عہدے کے لئے مقابلہ کا فی سخت تھا اور بر سر اقتدرا پارٹی کے ایک وزیر سمیت دیگر عہدیدارن کئی روز تک ڈیرہ جمائے رکھا تھا لیکن سماجوادی پارٹی کے صدر عہدے کے طوپر وسیم احمد نے۳۸۳۷ ووٹ حاصل کر کے آزاد امیدوار نر ملا گپتا کو دوسرے اور بی جے پی امیدوار سنجیو گپتا کو تیسرے مقام پر پہنچا کر صدر سیٹ پر قبضہ جما لیا ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ نگر پنچایت کھیتا سر ائے کی ۱۳ ؍ وارڈ والی سیٹ میں سے ۶ سیٹوں پر مسلم کارپوریٹر قابض ہو نے میں کامیاب رہے وہیں پہلی بار نگر پنچایت سیٹ کے طور پر وجود میں آئی بدلا پور سیٹ پر ایس پی امیدوار امر دیئی کو کل ملاکر ۲۶۶۱ سے ووٹ حاصل ہوئے جب کی ان کے مقابل بی جے پی امیدوار کو ۵۰ ۲۳ ووٹ حاصل ہو ئے اس طرح امر دیئی نے ۲۶۱ ووٹوں سے کامیابی حاصل کر کے پہلی بار بدلا پو ر سیٹ کا چیرمین ہونے کا شرف حاصل کر لیا۔ کیراکت نگر پنچایت صدر عہدے کے لئے آزاد امیدوار وجے گپتا نے ۲۷۱۳ ووٹ حاصل کر سماج وادی پارٹی کے امیدوار مینا ساہو کو ۱۵ ۱۴ ووٹوں سے شکشت دے کر کامیابی حاصل کر لیا تو وہیں بی کے پی کے امیدوار کو تیسرے نمبر پرا کتفا کر نا پڑا ۔ جب کی ان کے مقابل بی جے پی امیدوار اشوک جیسوال کو ۹۶۴ ووٹ حاصل ہو ئے۔ منگرا بادشاہ پو ر نگر پالیکا پریشدصدر عہدے کے لئے بی جے پی امیدوار شیو گوند ساہو کو ۴۲۴۱ووٹ حاصل ہو ئے جب کی ان کے حریف بی ایس پی کے شیلیش ساہو کو ۲۸۹۲ ووٹ حاصل ہوئے اس طرح بی جے پی امیدوار نے ۴۶ ۱۳ ووٹوں سے جیت حاصل کر لیا ۔مچھلی شہر نگر پنچایت صدر عہدے کے لئے شبینہ بانو کو ۲۸۰۱ ووٹ حاصل ہو ئے جب کی ان کی حریف رالود کی سروج جیسوال کو ۲۵۸۷ ووٹ حاصل ہوئیا س طرح شبینہ بانو نے ۲۱۴ ووٹوں سے جیت حاصل کر لیا ۔منڈیاہوں نگرپنچایت صدر عہدے کے طور پر آزاد امیدوار رخسانہ بانوں نے ۳۷۲۸ووٹ حاصل کر لیا جب کی ان کے حریف بی جے پی امیدوار ونود کمار ساہو کو کل ملا کر ۱۹۳۱ ووٹ حاصل ہوئے۔کھیتا سرا ئے نگر پنچایت سدر کے طور پر 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad