تازہ ترین

بدھ، 6 دسمبر، 2017

سی سی ٹی وی میں قید دو چوروں کی تصویر


سی سی ٹی وی میں قید دو چوروں کی تصویر
چاند پور ۔رپورٹ محمد شاہد 
(یو این اے نیوز 6دسمبر 2017)
گزشتہ روز دن
     دہاڑے چوراسی گھنٹے والی گلی سے چوری والے گھر میں گھسے اور سونے چاندی
کے قیمتی زیورات کے علاوہ نقد ی لے کر ویدک کنیا انٹر کالج کے راستے سے
ہو کر چور جیسے ہی چاند پورکے نویگ مارکٹ سے نکلے تبھی چوری کے مال سے
بھری پالیتھن پھٹ گئی اور زیورات سڑک پر بکھر گئے، دونوں چوروں نے جلدی
زیور بیگ میں بھرے اور چلتے بنے، اسی دوران سڑک پر پڑے رہ گئے چاندی کے
سکے ایک بچے نے اٹھا کر شام کو چوری کی جانچ کو پہنچی پولیس کو بچے نے
دیئے، اس کے بعد ایک دکان کے سی سی ٹی وی کیمرے کی رکارڈنگ دیکھی تو یہ
تصاویر والے دونوں چور کے بارے میں پتہ چلا، ثبوت کے طور پر مارکیٹ بجریا
چوراسی گھنٹے والی گلی کے موڑپر ایک دکان پر چل رہے کیمرے کی رکارڈنگ میں
آئے ہوئے ہیں،چاند پور کوتوال کا کہنا ہے کہ یہ تصویر میں دکھائی دے رہے
دونوں چور کون ہے، ان کا پتہ ان کے والدین یا بھائی کون ہیں، چاند پور
پولیس کوتوالی انچارج انسپکٹر کے سرکاری موبائل نمبر پر اطلاع دے کر
دونوں چوروں کو پکڑوائیں، آپ کی شناخت خفیہ رہے گی یہ مسیج سوشل میڈیاپر
بھی ڈالا گیا ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad