نم آنکھوں سے مکۃ المکرمہ کی قبرستان جنت المعلیٰ میں مفتی عبداللہ صاحب سپرد خاک!
اعظم گڑھ٬مکہ المکرمہ،رپورٹ،ریحان اعظمی (یواین اے نیوز 30نومبر2017)ہندوستان کے مشہور عالم دین مولانا مفتی محمد عبداللہ صاحب پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ کو بعد نماز عشاء مسجد الحرام میں لاکھوں کے مجمع نے نماز جنازہ پڑھی، جنازے کی نماز شیخ خالد الغامدی نے قریب ساڑھے سات بجےپڑھائی،اسکے بعد ایمبولینس کے ذریعہ جسد کو مکۃ المکرمہ کی قبرستان جنت المعلیٰ لے جایا گیا جہاں انہیں قریب سوا آٹھ بجے دفنایا گیا،مکہ سے اعظم گڑھ بمہور کے رہنے والے حافظ سلیم صاحب نے یواین اے نیوز کے نمائندے کو بتایا کہ اعظم گڑھ واطراف اضلاع کے کئی ہزار لوگ موجود تھے،آپ کو بتادیں کہ مولانا کا آبائی گاؤں اعظم گڑھ کے قصبہ پھولپور میں ہے،آپ مدرسہ عربیہ اسلامیہ بیت العلوم سرائے میر کے سابق ناظم اعلیٰ اور موجودہ سرپرست تھے،آپ مولانا عبد الغنی پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ کے پوتے تھے،چارروز قبل عمرہ کرنے کی غرض سے مکۃ المکرمہ میں گئے ہوئے تھے اچانک آج صبح دل کا دورہ پڑا انکے صاحبزادگان نے انہیں فوری طور پر ہسپتال میں داخل کرایا،ہسپتال پہنچے پر ڈاکٹروں کی تمام کوشیش ناکام رہی،اور مولانا اپنے مالک حقیقی سے جاملے،انا للہ وانا الیہ راجعون،یہ خبر سن کر انکے اہل خانہ ہی نہیں بلکہ پورا خطۂ اعظم گڑھ غم میں ڈوب گیا،اور انکے گھر پر لوگوں کا تانتا بندھ گیا۔کئی بڑی ملی تنظیموں نے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعاء ہے کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین۔سعودی عرب میں مولانا کے تین صاحبزادے اور بیوی بھی عمرہ کرنے ساتھ گئے ہوئے تھے۔سعودی عرب میں رہ رہے،اعظم گڑھ وقرب جوار کے لوگ اور مفتی صاحب کے مریدین و معتقدین مکۃ المکرمہ میں نماز جنازہ پڑھی اسکے بعد جنت المعلیٰ پہنچ کر نم آنکھوں سے سپردِ خاک کیا۔
ممبئی (یواین اے نیوز7اپریل2020)ہندوستانی میڈیا کے کچھ نیوز چینلز اور ملک کے طاقتور نشے میں دھت رہنماؤں نے ملک میں پھیلی کورونا وائرس کی دہ...
ہمارے بارے میں
ایک طرف جہاں فیک نیوز کی بھر مار ہے،دوسری طرف حکومت کے اشارے پر خبریں شائع ہوتی ہیں۔ اس دور میں یواین اے نیوز سچائی اور مظبوط ارادے کے ساتھ آپ کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کھڑا ہے۔یواین اے نیوز ایک ایسا ادارہ ہے،جو مافیاؤں سے خوف زدہ نہیں،جو لفافہ صحافت کا پیروکار نہیں،جو حکمرانوں کا قصیدہ گو نہیں،جو سرکاری مراعات کا محتاج نہیں،جو جابر حکمرانوں سے پوچھ کر کلمہ حق کہنے والا نہیں،ہمارا آپ سے وعدہ ہے،لکھیں گےہمیشہ سچ اور صرف سچ۔ یہ ہمارا مشن ہے،ایک تحریک ہے۔
یواین اے نیوز میں اپنا مضمون شائع کروانے کے لیے اپنی تحریر صرف ان پیج فارمیٹ میں ہی مع تصویر ارسال کریں۔ یواین اے نیوز کسی بھی موضوع پر لکھے گئے مضامین کو قبول کرسکتا ہے، بشرطیکہ تمام مضامین طبع زاد ہونے چاہئیں۔ یواین اے نیوز ایسے مضامین کو اولین فرصت میں شائع کرنے کو ترجیح دیتا ہے جو پہلے کسی آن لائن یا اخبار وغیرہ میں شائع نہ کئے جا چکے ہوں؛ اگر کسی وجہ سے یواین اے نیوز آپ کی تحریر شائع نہیں کرتا ہے تو برائے مہربانی اشاعت کے لئے اصرار نہ کریں، کیونکہ کسی بھی تحریر کو شائع کرنے یا نہ کرنے کا کلی اختیار صرف اور صرف یواین اے نیوز کی ادارتی ٹیم کو ہی ہے۔ ایڈیٹر کو اختیار حاصل ہے کہ آپ کی تحریر کو قابلِ اشاعت بنانے کے لیے قطع و برید کرے۔ یواین اے نیوز ایسے مضامین شائع نہیں کرتا جو دو ممالک، گروہوں، فرقوں اور افراد کے درمیان باہمی منافرت کو ہوا دینے کا سبب بنے۔ یواین اے نیوز پر شائع ہونے والی تمام نگارشات قلم کاروں کی ذاتی آرا پر مبنی ہیں۔ ادارہ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ یواین اے نیوز کسی بھی سیاسی پارٹی کا نمائندہ نہیں ہے۔
آپ ہماری آواز کو بلند اور مظبوط کرنے کے لئیے ہمارے فیس بک ٹیوٹر یوٹیوب ودیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ہمیں لائک، سبسکرائب اور فالو کریں۔ شکریہ
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں