فاتح امیدوار کو جلوس نکالنے کی قطعاً اجازت نہیں ہوگی :ضلع الیکشن افسر
مین پوری،رپورٹ،حافظ محمد ذاکر(یواین اےنیوز30نومبر2017) ضلع افسر پردیپ کمار ووٹنگ بکسوں کی حفاظت کو لے کر انتہائی سنجیدہ ہیں ، وہ روزانہ کسی نہ کسی اسٹرانگ روم پہنچ کر ووٹنگ بکسوں کی حفاظت کا جائزہ لے رہے ہیں. انہوں نے علاقائی گاؤں ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ میں آج پہنچ کر نگرپا لیکا پریشد، نگر پنچایت جیوتی کھڑیا کے ووٹنگ باکس روم کا باریک بینی سے معائنہ کیا ،گھرور پہنچ کر نگر پنچایت گھرور کی ووٹنگ بکسوں کی حفاظت کا جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر تعینات پولیس فورس کے جوانوں سے کہا کہ وہ پوری مستعدی، ذمہ داری کے ساتھ اپنی ڈیوٹی نبھائیں، کسی بھی غیر مجاز شخص کو اسٹرانگ روم کے ارد گرد نہ جانے دیں،کمرہ کے ارد گرد کسی کو،حکومتی اہلکار، ملازم، امیدوار، اس کے انتخاباتی ایجنٹ کوجانے کی اجازت نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ ووٹنگ بکسوں کی حفاظت ضلع انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ،اورکسی بھی سطح پر لا پرواہی نہیں برتنی چاہئے. انہوں نے امیدواروں، انتخابی ایجنٹ سے کہا کہ وہ بھی وقت وقت پر ووٹنگ بکسوں کی حفاظت والے روم کا مشاہدہ مخصوص فاصلے سے اسٹرانگ روم کے تالے کی مہر، سلامتی سسٹمز کو پرکھ سکتے ہیں،اس موقع پر انہوں نے ذیلی ضلع کے حکام کو بتایا کہ مقررہ وقتپر ووٹ کی گنتی شروع ہو نی چاہئے.ضلع افسر پردیپ کمار نے تمام امیدواروں، سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے کہا ہے کہ ریاستی الیکشن کمیشن نے فتح جلوس، نعرے بازی کو مکمل طور سے ممنوع قرار دیا ہے ،نعرے لگانا، نعرے لگانے والوں کے خلاف سختی سے نمٹاجائے گا. گنتی کے بعد، جیتنے والے امیدوار کسی بھی صورت حال میں جلوس نہیں نکالیں. دفعہ 144 ضلع میں لاگو ہوہے،اس کی سختی سے پیروی کی جائے گی. انہوں نے سب سے اپیل کی کسی بھی امیدوار، سیاسی جماعتوں کو اس طرح کے عمل سے دو ررہنا چاہیئے جو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے ضمن میں ہوں

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں