تازہ ترین

جمعرات، 30 نومبر، 2017

جلسہ رحمت عالمؐ رمئی پور میں آج


جلسہ رحمت عالمؐ رمئی پور میں آج
کانپور(یواین اےنیوز30نومبر2017)رحمۃ للعالمین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پاکیزہ سیرت کو عام کرنے ، سماجی برائیوں کی اصلاح اور آپؐ کے اسوۂ حسنہ کو مشعل راہ بنا نے کے لئے جمعیۃ علماء شہر و مجلس تحفظ ختم نبوت کانپور کی جانب سے زیر نگرانی مجاہد اسلام ،خطیب الہند حضرت الحاج مولانا محمد متین الحق اسامہ صاحب قاسمی صدر جمعیۃ علماء اتر پردیش و صدر مجلس تحفظ ختم نبوت کانپور ماہ ربیع الاول کو رحمت عالم مہینہ کے طور پر سالہائے گزشتہ کی طرح امسال بھی منایا جارہا ہے جس کے تحت مدرسہ مفتاح القرآن رمئی پور کانپور یکم دسمبر بعد نماز مغرب متصلاً جلسہ رحمت عالم کا انعقاد کیا جائے گا جس میں شہر کے معتبر علماء کرام خطاب فرمائیں گے کنوینر جلسہ قاری جنید احمد راعینی نے کثیر تعداد میں عوام الناس سے شرکت کی اپیل کی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad