تازہ ترین

جمعہ، 1 دسمبر، 2017

مئوآئمہ آل اسٹوڈنٹ کے صدر نازش قریشی کی مدرسہ نعمانیہ میں حاضری


مئوآئمہ آل اسٹوڈنٹ کے صدر نازش قریشی کی مدرسہ نعمانیہ میں حاضری

الہ آباد۔رپورٹ عبداللہ انصاری(یو این اے نیوز 1دسمبر2017)الہ آباد ضلع کامسلم اکثریتی قصبہ مئوآئمہ جہاں تقریبا ۲۵ہزار آبادی ہے،پورے ملک میں ایک خاص مقامرکھتاہے، کسی تعارف کامحتاج نھیں، اس قصبہ کی شہرت صرف اترپردیش ہی نھیں بلکہ پورے ھندوستان میں ہے، مئوآئمہ میں تعلیم وتعلم کااچھا خاصہ ماحول ہے،مئوآئمہ طلباء یونین کی جانب سے تعلیم کے اندر بیداری، ان کے لئے ترقی کی راہ ہموار کرنے اور ان کو بلندیوں تک پہنچانے کی غرض سے نوجوان کی کوشش اور جدجھد کے نتیجہ میں مئوآئمہ آل اسٹوڈنٹ تنظیم کاقیام عمل میں آیا، کل بعد نماز مغرب تنظیم کے صدر محمد نازش قریشی الہ آباد شہر واقع مدرسہ نعمانیہ کٹرہ تشریف لائے، جہاں انہوں نے نوجوان عالم دین مفتی فضل الرحمان قاسمی الہ آبادی سے خصوصی ملاقات کی، اور مئوآئمہ میں تعلیم بیداری اور اپنی تنظیم کے دائرہ کار کو مضبوطی کے ساتھ وسیع کرنے پر غوروخوض کیا، مفتی فضل الرحمان الہ آبادی نے کھا، نوجوان تعلیم یافتہ طبقہ لوگوں کو قلم اور زبان کی طاقت کوپھنچاننا چاہئیے، اوران کو صحیح جگہ استعمال کرنے کی ضرورت ھے، انھوں نے کھا زبان اور قلم کے صحیح استعمال کے ذریعہ قوم وملت کی عظیم خدمات انجام دی جاسکتی ھے،مفتی قاسمی نے اس بات پرافسوس اظہارکیا کہ ہماری نئی نسل اردو زبان سے بالکل ناآشنا ھوچکی ھے، انھوں نے کھاحالات ایسے آگئے ھیں اب ہماری شرعی اصطلاحات سے ہمارا مسلم سماج بالکل ناواقف ہوگیا، موجودہ زمانے میں اردوعربی زبان کے ساتھ ساتھ ہندی اور انگریزی زبان کی اہم معلومات طلباء مدارس کو ضرورہونی چاہئیے، ورنہ نئی نسل کو مسلہ بتانے اور تبلیغ دین پر کامل طور پر قدرت نھیں رکھ پائے گا، غورطلب ہوکہ مئوآئمہ آل اسٹوڈنٹ کے صدر نازش قریشی مرکزی الہ آباد یونیورسٹی کے ایم.اے کے طالب علم ہیں، اور الہ آباد ضلع کے سب سے بڑے مسلم اکثریتی قصبہ میں تعلیم بیداری اورروشن مستقبل کے لئے کام کررھے ہیں، کل انھوں نے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ھوئے کھا، ان شاءاللہ آگے مزید جدوجھد، نئے حوصلہ کے ساتھ اپنی تنظیم کے لئے محنت کریں گے، اور نسل نو میں تعلیم کی قندیلیں روشن کریں گے،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad