تازہ ترین

بدھ، 29 نومبر، 2017

مرکزی انجمن نوجوانان مدنی کا سالانہ قدیمی،جلسہ سیرت النبیؐ وسیرت صحابہؓ کرنیل گنج میں آج


مرکزی انجمن نوجوانان مدنی کا سالانہ قدیمی،جلسہ سیرت النبیؐ وسیرت صحابہؓ کرنیل گنج میں آج
Related image
کانپور(یواین اےنیوز29نومبر2017)پیغمبر اسلام محسن انسانیت رحمت عالم جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پاکیزہ اور مقدس تعلیمات کو عام کرنے، معاشرتی اور سماجی برائیوں کی اصلاح کرنے اور اسوۂ رسول اکرم ﷺ اور آپ کے جانثار صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے عمل کو مشعل راہ بناکر اپنی زندگی کو کامیاب بنانے کا جذبہ پیدا کرنے کے لئے اور اسوۂ پیغمبر ﷺ و صحابہؓ کو امت مسلمہ برادران وطن اور پوری انسانیت تک پہنچانے کے لئے جمعیۃ علماء شہر اور مجلس تحفظ ختم نبوت کانپور کی جانب سے یکم ربیع الاسے پورے ماہ کو ’’ رحمت عالمﷺ مہینہ ‘‘ کے طور پر منایا جارہا ہے اسی سلسلے میں مرکزی انجمن نوجوانان مدنی کرنیل گنج کانپور کے زیر اہتمام انجمن کا سالانہ قدیمی ایک روزہ عظیم الشان جلسہ سیرت النبیؐ وسیرت صحابہؓ 30نومبر بروز جمعرات بعد نماز عشاء بمقام بزریہ چوراہاکرنیل کانپور میں منعقد ہو رہا ہے۔ جس میں مقرر شیریں بیاں حضرت مولانا الحاج مفتی محمود عالم صاحب مفتی مدرسہ مظاہر علوم ( وقف) سہارنپور، مقرر شعلہ بیاں حضرت الحاج مولانا محمد متین الحق اسامہ قاسمی صدر جمعیۃ علماء اترپردیش وجانشین قاضی شہر کانپور خصوصی طور پر خطاب فرمائیں گے۔ جلسے کی صدارت حضرت مولانا الحاج حفیظ الرحمن صاحب اشرفی امام وخطیب مسجد شیخ ہمایوں کرنیل گنج کانپور فرمائیں گے اور نظامت کے فرائض مسجد مسافر خانہ پریڈ کانپور کے امام وخطیب حضرت مولانا الحاج محمد اکرم جامعی انجام دیں گے۔ نعت ومنقبت کا نذرانہ شاعر ندیم نیر کانپوری اور مزمل حیات سیتا مڑھی بہار پیش کریں گے ۔ قاری مجیب اللہ عرفانی کی تلاوت کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوگا۔ کنوینر جلسہ حاجی محمد عمیم خاں نے کثیر تعداد میں لوگوں سے شرکت کی درخواست کی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad