مشہورومعروف اہل قلم مولانا محمد عمران قاسمی بگیانوی کی والدہ محترمہ کا انتقال!
مظفر نگر،رپورٹ،کلیم قاسمی(یواین اےنیوز30اکتوبر2017) مشہورومعروف اہل قلم ترجمہ نگاراور متعدد کتابوں کے مؤلف مولانامحمد عمران قاسمی بگیانوی کی والدہ محترمہ حجن ہاجرہ بیگم کا آج شہر کے ہسپتال میں علاج کے دوران اپنے مالک حقیقی جاملی۔مرحومہ صوم وصلاتہ کی پاپنداور مخیردین دار عورت تھی ۔مرحومہ اپنی آخری سانس تک مستورات کے اندر دینی و دعوت کی خدمات انجام دیتی رہی۔مرحومہ تقریبا دوسال سے شوگر اور بلڈپریشرکےعارضہ میں مبتلاتھی ۔تقریبا رات بارہ بجے سینے میں دردکی شکایت پر مرحومہ کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ۔صبح قریب پانچ بجے انہوں نے آخری سانس لی۔بعد ظہر قبرستان سروٹ پیر پر تدفین عمل میں آئی۔اس حادثے پر ان کے لائق فرزند مولانا عمران قاسمی بگیانوی کواظہار ہمدردی کرنےوالوں میں سرکردہ علمی شخصیات شامل رہی ۔مرحومہ نے پسماندگامیں تین لڑکے چھوڑے ۔ہم اراکین حسینیہ ٹرسٹ اہل خانہ کے غم میں برابر شریک ہیں ؟ باری تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی سے اعلی مقام نصیب فرمائیں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمائیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں