تازہ ترین

پیر، 30 اکتوبر، 2017

جونپور نگر پالیکا کا انتخاب لڑنے کےلئے مجلس پوری طرح سےتیار ہے ۔عمران بنٹی


جونپور نگر پالیکا کا انتخاب لڑنے کےلئے مجلس پوری طرح سےتیار ہے ۔عمران بنٹی
جونپور بدلاپور۔رپورٹ اسماعیل عمران جون پور ی(یو این اے نیوز 30اکتوبر 2017)آ ج بدلاپور پڑاو پر واقع مجلس ضلع آفس پر عمران بنٹی کی صدارت میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی میٹنگ میں بنیادی طور پر نگر پالیکا انتخابات کیلئے وارڈ صدور کے ساتھ منصوبہ بندی طے کی گئی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے عمران بنٹی نے کہا کہ پارٹی میونسپلٹی صدر کے عہدے کا انتخاب لڑنے کے لئے پوری طرح تیار ہے.انہوں وارڈ کے صدروں سے کہا کہ انتخابات میں سب سے بڑا کردار وارڈ کے صدر کا ہوتا ہے وارڈ کے کارکنوں کو چاہیے کی اپنی ذمہ داری کو سخت محنت اور لگن کے ساتھ نبھائے مزید انہوں نے کہا کہ پارٹی عوامی مسائل پر انتخاب لڑے گی اور پارٹی کی طرف سے حیدرآباد اور مہاراشٹر میں ہوئے ترقی کاموں کو لیکر عوام کے درمیان جائیگی اور نگر پنچایت انتخابات میں پارٹی ایک مضبوط بدل جونپور کے عوام کو دے گی.اس موقع پر ضلع خزانچی جاوید صدیقی، سیکرٹری مہتاب انصاری، ریاض انصاری، ستیم شرما، عامس انصاری، گلشاد خان، شمیم ​​انصاری، طارق خان، شیراز، ظفر، آزاد، شاداب، تاج محمد، عظیم سمیت دیگر وارڈوں کے صدر صاحبان موجود رہیں.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad