تازہ ترین

پیر، 30 جون، 2025

رام گوپال یادو کا یوم پیدائش بڑے ہی شان سے منایا گیا

رام گوپال یادو کا یوم پیدائش بڑے ہی شان سے منایا گیا
مین پوری حافظ محمد ذاکر (یو این اے نیوز 30جون 2025)سماج وادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اور راجیہ سبھا ممبر پروفیسر رام گوپال یادو کا یوم پیدائش سماج وادی پارٹی کے دفتر آواس وکاس مین پوری میں منایا گیا۔ 

اس کے ساتھ ساتھ مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور ایک دوسرے کو کیک کھلایا گیا اور ان کی درازی عمر کی دعا کی گئی۔ اس موقع پر ضلع صدر الوک کما ر شاکیہ نے کہا پروفیسر رام گوپال یادو جی  پارٹی کی بنیاد ہیں پارٹی کی شان ہیں۔ہم سب کے لئے پروفیسر صاحب مشعل راہ ہیں۔

نہایت پاکیزہ سیاست کرتے ہیں۔مظلوم بے بسوں کے مسیحا ہیں۔ملائم سنگھ یادو کے بعد پروفیسر صاحب ریاست وملک میں نہایت اعلی مقام رکھتے ہیں۔سبھی سیاسی دل انکا ادب احترام کرتے ہیں۔راجیہ سبھا میں ملک کے مسائل نہایت عمدہ طریقہ اور بے باکی سے اٹھا تے ہیں،ہم اللہ سے پروفیسر صاحب کی لمبی عمر کی دعا کرتے ہیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad