تازہ ترین

جمعہ، 24 فروری، 2023

سعودی عرب میں سڑک حادثے میں نوجوان کی موت سپردخاک!

سراۓ میر ، اعظم گڑھ (محمد عامر اصلاحی ): قصبہ سراۓ میر کے ایک نوجوان کی سعودی عرب میں سڑک حادثہ میں موت ہوگئی۔اس کی اطلاع ملتے ہی اہل خانہ میں کہرام مچ گیا۔ اہل خانہ کی رضامندی سے تدفین سعودی عرب میں ہی ہوگئی۔ اطلاع کے مطابق محمد اجمل ۴۰ ولدصدرالدین رہائشی قصبہ سراۓ میر چوڑ یہار محلہ اپنے اہل خانہ کی کفالت کے لئے سعودی عرب کے شہر ریاض فور وہیلر گاڑیوں کا پنچر بناتے تھے گزشتہ روز وہ ٹر یلا کا پنکچر بنا رہے تھے۔ ٹریلا یکا یک از خود بیک ہوگیا جس کی زد میں آکر اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔اس
 حادثہ کی خبر اہل خانہ پر بجلی کی طرح گری کاغذی کارروائی کے بعد متوفی کو وہیں سپردخاک کر دیا گیا۔مرحوم اپنے پیچھے والدین و بیوہ کے علاوہ دو بیٹے و دو بیٹیاں چھوڑ گئے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad