تازہ ترین

بدھ، 22 فروری، 2023

انجمن اسلامیہ نے شاعراسلام اکرم جونپوری کو اعزاز سے نوازا

انجمن اسلامیہ نے شاعراسلام اکرم جونپوری کو اعزاز سے نوازا

جونپور مچلھی شہر (یو این اے نیوز 22فروری 2023) مقامی قصبہ کے محلہ کوتوالی میں واقع سابق صدر سیرت کمیٹی مرحوم فیروز خان کے رہائش گاہ پر انجمن اسلامیہ کی جانب سے شاعراسلام اکرم جونپوری کی گل پوشی کی گئی و مومنٹو دے کر اعزاز سے نوازا۔


 گزشتہ دنوں پہلے بنارس میں انجمن فلاحِ دین کی جانب سے  صوبائی غیر طرحی نعتیہ تقابلہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔ جس میں انجمن اسلامیہ شاعرِ اسلام اکرم جونپوری کا کلام پڑھ کر ٢٢ انجمنین میں دوسرا مقام حاصل کیا اور اجمیر شریف ٹور کا پیکج اپنے نام کیا تھا۔ اس خوشی کے موقع پر انجمن اسلامیہ کے موجود جملہ اراکین نے شاعر اکرم جونپوری کا گلپوشی و مومنٹو دے کر اعزاز سے نوازا۔ اس پروگرام کی صدارت انجمن اسلامیہ کے صدر عبدالوہاب خان ونظامت شاہنواز خان نے کیا۔


 اس موقع پر انجمن اسلامیہ کے سکریٹری مختارحسین ,نمائندہ شاداب احمد, راشد خان ,حاجی اعجاز خان, نوشاد قریشی, نظامی عتیق خان, ارباز خان, حافظ ارشیل, شاہد خان, عدنان خان, کمال خان وغیرہ لوگ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad