تازہ ترین

منگل، 3 جنوری، 2023

تاریخ ہجری کا آغاز کیسے ہوا؟

بسم الله الرحمن الرحيم
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں ایک آدمی یمن سے حاضر ہوا اور عرض کیا کہ آپ تاریخ کیوں نہیں ڈالتے کہ یہ واقعہ فلاں مہینہ اور فلاں سال ہوا۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ نہیں پھر وہ آدمی چلا گیا۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ خلوت گزین ہوۓ تو دل و دماغ میں یہی خیالات بار بار آنے لگے یہاں تک کہ آپ کا دل مطمئن ہو گیا تو آپ نے مہاجرین و انصار کو ایک جگہ جمع کیا اور اس یمنی آدمی کی بات پیش کی ۔ 
پھر ان سے ایک سوال کیا کہ تاریخ کا آغاز کہاں سے ہونا چاہئے ایک طویل خاموشی چھا گئی کہیں سے ہلکی سی آواز آئی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات سے آغاز ہونا چاہئے کسی نے کہا کہ نہیں بلکہ بعثت نبوی سے تاریخ لکھنے کا آغاز ہونا چاہئے ۔اتنے میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کی آواز بلند ہوئی کہ ہمیں تاریخ لکھنے کا آغاز اس وقت سے کرنا چاہئے جس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم شرک کی سرزمین سے نکلے ۔یعنی جس دن ہجرت فرمائی۔حضرت علی رضی اللہ عنہ کا یہ فرمانا تھا کہ ہر طرف آواز میں آنے لگیں کہ ہمیں یہ بات قبول ہے اور ہم اس پر راضی ہیں ۔
حوالہ(حضرت علی مرتضی رضی اللہ عنہ کے 100 قصے )

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad