تازہ ترین

بدھ، 21 دسمبر، 2022

ریاست جھارکھنڈ کے خلاف جین سماج کے لوگوں کاپر امن مظاہرہ

ریاست جھارکھنڈ کے خلاف جین سماج کے لوگوں کاپر امن مظاہرہ
ایس ڈی ایم بھوگاؤں کو صدر جمہوریہ، وزیر اعظم وزیر داخلہ،کے نام ایک مکتوب دیا


بھوگاؤں،مین پوری ،حافظ محمد ذاکر (یو این اے نیوز 21دسمبر 2022)ریاست جھار کھنڈ کے خلاف آج  قصبہ بھوگاؤں میں جین سماج کے لوگوں نے کالی
پٹی باندھ کر خاموش  اور پر امن مظاہرہ کیا،جسمیں خواتینوں کی اکثریت زیادہ تھی، قصبہ کے تمام جین سماج نے اپنی دکانیں،تجارتی کام بالکل بند کر کے اور اپنی اپنی دکانوں کے دروازوں پر بھارت بند کے پوسٹر چسپا کئےہوئے تھے۔


واضح ہو ریاست جھار کھنڈ نے جین سماج کے  ”سمید شخر مندر“ واقع مدھوبن ضلع گریہڈی میں ایک مذہبی مقام پر لوگوں کیلئے سیرو تفریح کے لئے وہاں ایک بڑا پارک بنا نے کا حکم دیا ہے، اس کے خلاف آج جین سماج کی طرف سے بھارت بند کا اہتما کیا گیا تھا،قصبہ بھوگاؤں کے جین سماج نے اپنےمذہبی مقامات جین مندر سے کالی پٹی باندھ کر اپنے خاموش مظاہرہ کا آغازکیا۔


مرد  وزن کے بازؤں پر کالی پٹی بندھی ہوئی تھی،مین پوری روڈ پر واقع تحصیل میں جاکر، ایس ڈی،ایم، کو صدر جمہوریہ،وزیر اعظم،اور وزیر داخلہ کے نام ایک میمورنڈم سونپا،مظاہرہ میں موجود جین سماج کے  ایک عقیدت مند مونو نے بتایا کہ جھارکھنڈ میں جین سماج کا ایک قدیمی عبادت گاہ ہے،جس کو
جین سماج نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ وہاں جاکر اپنی عقیدتوں کا اظہار کرتا ہے،ایسی جگہ کا احترام ہم سب کے لئے بہت ضروری ہے،اگر وہاں کوئی
سیرو تفریح کے لئے آئے گا  تو وہاں گوشت،مجھلی،و شراب کا استعمال کریگا،جس کی وجہ سے جین سماج کے عقیدتمندوں کو تکلیف ہوگی۔


کیونکہ جین سماج ان تمام چیزوں سے پر ہیز کرتا ہے،مذہبی ضابطوں میں ان اشیاء کا
استعمال کرنا ایک گناہے،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad