تازہ ترین

جمعرات، 22 دسمبر، 2022

اعظم گڑھ: سرکاری ہینڈ پمپ سے پانی پینے پر دو فریق کے درمیان تصادم، باپ بیٹا زخمی

اعظم گڑھ: سرکاری ہینڈ پمپ سے پانی پینے پر دو فریق کے درمیان تصادم، باپ بیٹا زخمی


اعظم گڑھ۔(یو این اے نیوز 21دسمبر 2022)
 
 اعظم گڑھ کے لیدآور بسالت گنج گاؤں میں بدھ کی صبح سرکاری ہینڈ پمپ سے پینے کے پانی کو لے کر دو فریقوں کے درمیان نوک جھونک ہوگئی نوک جھونک سے شروع جھگڑا   لاٹھی ڈنڈے میں تبدیل ہوگیا۔  دونوں طرف سے جمکر ایک دوسرے پر  لاٹھیاں بھانجی گئیں۔  جس میں ایک طرف سے باپ بیٹے شدید طور پر زخمی ہوگئے۔  پولیس کے پہنچتے ہی حملہ آور کی طرف کے لوگ موقع سے فرار ہوگئے۔


 سرائے میر تھانہ حلقہ کے لیدآوربسالت گنج گاؤں میں ایک سرکاری ہینڈ پمپ ہے۔  بدھ کی صبح ہینڈ پمپ سے پانی پینے کو لے کر دونوں فریقوں میں جھگڑا ہوا۔  بحث کے بعد ایک فریق نے لاٹھی ڈنڈے نکال لیے۔  اس کے بعد دونوں طرف سے گالی گلوچ کے ساتھ لڑائی شروع ہوگئی۔  اس واقعہ میں ایک طرف سے یوگرسین یادو (29) اور امرناتھ (58) زخمی ہوگئے۔


 اس کے علاوہ کچھ دوسرے لوگوں کو بھی معمولی چوٹیں آئیں۔  اطلاع ملنے پر تھانہ سرائےمیر پولیس موقع پر پہنچی تو حملہ آور کی ٹیم  کے لوگ موقع سے فرار ہوگئے۔ 


 جھگڑے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔  زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال بھیجنے کے ساتھ ہی پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad