کرکٹر رشبھ پنت سڑک حادثے میں شدید زخمی، کار جل کر راکھ
دہرادون ۔ اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 30دسمبر 2022) اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے حکام سے سڑک حادثے میں زخمی کرکٹر رشبھ پنت کے بارے میں معلومات لیتے ہوئے ان کے مناسب علاج کے لیے ہر ممکن انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایات دی ہیں۔
رشبھ پنت کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان کے علاج کے تمام اخراجات ریاستی حکومت برداشت کرے گی۔ اگر ایئر ایمبولینس کی ضرورت پڑی تو اس کا بھی انتظام کیا جائے گا۔
اہم بات یہ ہے کہ بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کی گاڑی رڑکی میں محمد پور جٹ کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔ موقع پر 108 اور ہریدوار پولیس نے زخمی رشبھ پنت کو رڑکی اسپتال منتقل کیا اور اس کے بعد انہیں دہرادون ریفر کردیا گیا۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز رشبھ پنت ہری دوار کے علاقے منگلور کوتوالی کی نارسن بارڈر پر محمد پور جھال کے موڑ کے قریب حادثے کا شکار ہو گئے۔ حادثہ اتنا در ناک تھا کہ کار مکمل طور پر جل گئی۔ حادثے میں رشبھ کی ٹانگ، کمر اور سر پر چوٹیں آئیں۔
رشبھ کا دہرادون کے ایک اسپتال میں علاج چل رہا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر اس بیچ رشبھ پنت کے کوچ کے حوالے سے خبر ہے کہ رشبھ کو بہتر علاج کے لیے دہلی لے جایا جائے گا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں