تازہ ترین

جمعہ، 30 دسمبر، 2022

جونپور میں درد ناک حادثہ ، ہائی وے پر ٹرک اور میجک میں تصادم، 6 افراد زخمی، سبھی اسپتال میں داخل

جونپور میں درد ناک حادثہ ، ہائی وے پر ٹرک اور میجک میں تصادم، 6 افراد زخمی، سبھی اسپتال میں داخل

جونپور۔اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 30دسمبر 2022) وارانسی-سلطان پور ہائی وے پر جونپور کے جلال پور تھانہ علاقے کے اسبرن پور گاؤں کے قریب جمعہ کی صبح تقریباً 9 بجے میجک اور ٹرک آمنے سامنے ٹکرا گئے۔  حادثے میں دو خواتین اور تین بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے۔  مقامی لوگوں کی مدد سے تمام زخمیوں کو سی ایچ سی ریہٹی بھیج دیا گیا۔

 زخمیوں نے بتایا کہ وارانسی کے رہنے والے سندھورا کے ایک رشتہ دار کی جمعرات کو موت ہو گئی تھی۔  سب لوگ تعزیت کرکے میجک گاڑی سے چھتونہ جلال پور واپس جا رہے تھے۔  


اسبرن پور گاؤں کے قریب پہنچ کر لوگوں نے پہلے سے طے شدہ پروگرام  بدل کر  ٹھری پھولپور جانے کا فیصلہ کیا۔  ڈرائیور الہا راج بھر گاڑی موڑ کر  غلط سائیڈ سے لے جا رہا تھا کر سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گیا۔  جس میں 40 سالہ ڈرائیور الہا، 51 سالہ شکنتلا بیوی صوبیدار ساکن چھتونا، 30 سالہ رینا بیوی رادھے شیام رہائشی تھری  پھولپور وارانسی اور ان کے تین بچے انش 12، ہمانشو 8، پریانشو 7 زخمی ہوگئے۔ 


 تمام زخمی ڈرائیور سمیت رشتہ دار ہیں۔  جن کا سی ایچ سی میں علاج چل رہا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad