جونپور: 11ویں کلاس کے طالب کی ندی میں ڈوبنے سے موت ،اہل خانہ میں مچا کہرام!
جونپور۔اسماعیل عمران ۔(یو این اے نیوز 26ستمبر 2022) برسٹھی تھانہ علاقے کے کھواں گاؤں رہائشی 11 ویں کلاس کے طالب علم کی ہفتہ کے روز بسوہی ندی میں نہاتے وقت ڈوبنے سے موت ہوگئی۔ وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ نہانے کے لیے لال پور گھاٹ گیا ہوا تھا۔
کھواں گاؤں کے رہنے والے گیان پرکاش کا بیٹا آیوش عرف چھوٹو (16) اپنے ساتھیوں کے ساتھ دوپہر کو بسوہی ندی کے لال پور گھاٹ پر نہانے گیا تھا۔ نہاتے ہوئے ندی کے گہرے پانی میں چلا گیا اور ڈوبنے لگا ۔ یہ دیکھ کر اس کے ساتھی بھاگ کر گھر پہنچے اور معاملے کی اطلاع دی۔
جب گاؤں کے لوگ ندی کے کنارے پہنچے اور اسے تلاش کیا تو وہ تقریباً 50 میٹر دور ملا۔ اسے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔جس کے گاؤں میں غم کی ایک لہر دوڑ گئی اہل خانہ کا رو رو کر برا حال ہے۔سی ایچ سی پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے تاہم اہل خانہ اور گاؤں والوں نے پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کردیا۔
ایسے میں پنچنامہ کرنے کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔ ایس ایچ او دنیش کمار نے کہا کہ گھر والے اور گاؤں کے لوگ پوسٹ مارٹم نہیں کرانا چاہتے تھے۔ متوفی دو بھائیوں اور ایک بہن میں سب سے چھوٹا تھا اور کوئیری انٹر کالج میں گیارہویں جماعت کا طالب علم تھا۔ واقعہ کے بعد اہل خانہ میں کہرام مچ گیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں