تا قیامت قرآن پاک کا ایک نقطہ بھی تبدیل نہیں ہوسکتا
جمعیت العلماء ضلع نظام آباد کے زیرا ہتمام احتجاج ۔ وسیم رضوی کا پتلہ نذرآتش
نظام آباد: شان رسالت میں گستاخی یا قرآن پاک کی بے حرمتی، دین اسلام کی تعلیمات پر الزام تراشی کرنے والے واجب القتل ہوتے ہیں لیکن ہم مجبور ہے پرُ امن انداز میں احتجاج کرتے ہوئے حکومت ہند سے پرُ زور مطالبہ کررہے ہیں کہ سابق صدر شیعہ وقف بورڈ اتر پردیش وسیم رضوی کی جانب سے قرآن پاک کی 26آیتوں کو حذف کرنے کے سلسلہ دائر کردہ عرضی کو فوری خارج کردیا جائے ۔ جمعیت العلماء ضلع نظام آباد کے زیر اہتمام جمعہ کے دن نہروپارک پر احتجاج منظم کرتے ہوئے ملعون وسیم رضوی کا علامتی پتلہ نذرآتش کیا گیا اس موقع پر صدر ضلع جمعیت العلماء حافظ محمد لئیق خان نے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کی حفاظت کی ذمہ داری اللہ تعالیٰ نے لی ہے قرآن پاک دنیا کی واحد کتاب ہے جو 30 پاروں پر مشتمل ہونے کے باوجود انسانوں کے دلوں میں لفظ بہ لفظ نقطہ بہ نقطہ محفوظ ہے اور قیامت تک محفوظ رہے گی ۔ چاہے کتنے ملعون اور مردود آجائیں اس میں تبدیلی ہونے والی نہیں ہے ۔ انہوں نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ غیر ضروری درخواستوں کو قبول کرتے ہوئے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی کوششوں کو مسترد کردیا جائے ۔ بعدازاں Iٹائون ایس ایچ او کو جمعیت العلماء کی جانب سے یادداشت حوالے کی گئی ۔ اس احتجاج میں علماء ، حفاظ کے علاوہ عبدالصمد رافع ، مولانا ارشد متین ، معین یونس ، ایوب خان شکاری ، عبدالقیوم این آر آئی ، مرزا افضل بیگ تیجان ، سمیر احمد ، ریاض پٹیل کے علاوہ نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں