تازہ ترین

منگل، 16 مارچ، 2021

شمبھونی گڑھی تاجرین کو برخواست کرنے کی سازش

ایم اے فہیم


ایجنڈہ میں احمدی بازار کامپلکس میں ملگیات مختص کرنے کی قرار داد غائب 

ڈپٹی مئیر ، فلور لیڈر اور مجلسی کارپوریٹرس خاموش کیوں ؟

کوٹ گلی ، اوپر ٹیکڑی ، کمہار گلی ، نہروپارک اسٹیشن روڈ سے زیادہ شمبھونی گڑھی کی فکر کیوں : ایم اے فہیم 

نظام آباد :( پریس نوٹ)سابق ڈپٹی مئیر نظام آباد میونسپل کارپوریشن و صدر ضلع مجلس اتحاد المسلمین نظام آباد ایم اے فہیم نے میونسپل کارپوریشن کے بجٹ اجلاس میں احمدی بازار کے تعلق سے کئے گئے اعلانات پر شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بکرا مارکٹ کے اطراف و اکناف تاجرین کے بشمول شمبھونی گڑھی سے متصل تاجرین کو یہاں پر تعمیر کئے جانے والے جدید کامپلکس میں ملگیات مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے لیکن قرار داد میں شامل نہیں کیا گیا جس سے کئی شبہات پیدا ہورہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بلدیہ قواعد کے تحت کامپلکس کے ملگیات ہراج کے بغیر مختص نہیں کئے جاسکتے پھر کیوں مختص کرنے کی جھوٹی باتیں گڑھی جارہی ہے ۔ شمبھونی گڑھی کے اطراف موجود غریب تاجرین جن کا روزآنہ کاروبار صرف روپیوں کا ہے وہ کس طرح احمدی بازار شاپنگ کامپلکس کے ہراج میں خطیر رقم جمع کراکر کس طرح ملگی حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سابق میں نظام آباد میونسپل کارپوریشن پر بی جے پی کی معیاد اور بی جے پی کے رکن اسمبلی کے دو ر میں بھی شمبھونی گڑھی کے تاجرین کو برخواست کرنے کی حماقت نہیں کی گئی تھی اس وقت اس سلسلہ میں تذکرہ کئے جانے پر بھی بلدیہ میں نمائندگی کرنے والے اقلیتی قائدین احتجاج کرتے تھے جس کے باعث یہ سازش کامیاب نہیں ہوسکی سابق چیرمین ستیش پائور کے دور میں بھی شمبھونی گڑھی کے تاجرین کو برخواست کرنے کی سازش کی گئی اس وقت مجلس اتحاد المسلمین کے رکن بلدیہ و سابق فلور لیڈر ایم اے قادر کی قیادت میں احتجاج کرتے ہوئے سازش کو ناکام کردیا گیا تھا ۔2015-16 اور 2017 ء میں بلدیہ اجلاس میں قرار داد منظور کرنے کی کوشش کی گئی تھی مجلسی کارپوریٹرس نے احتجاج کرتے ہوئے ناکام بنادیا اس وقت مجلسی کارپوریٹرس نے نہروپارک پر دھرنا دیا تھا ایم اے فہیم نے کہا کہ معتمد عمومی احمد پاشاہ قادری کو اس سازش سے واقف کرانے پر انہوں نے اس وقت کے کمشنر بلدیہ سے بات چیت کرتے ہوئے ناراضگی ظاہر کی تھی جس کے باعث مسئلہ کو برفدان کی نظر کردیا گیاایم اے فہیم نے کہا کہ جو سازش مجلس کے ایک رکن بلدیہ کے دور میں ناکام ہوگئی وہ ڈپٹی مئیر اور 16 کارپوریٹرس کے دور میں کس طرح کامیاب ہورہی ہے ۔ انہوں نے صرف ٹیبل ایجنڈہ کے ذریعہ شمبھونی گڑھی کے تاجرین کو برخواست کرنے کی سازش کے باوجود ڈپٹی مئیر نظام آباد میونسپل کارپوریشن ادریس خان ، فلور لیڈر محمد شکیل احمد کی خاموشی پر تشویش کا اظہار کیا ساتھ ہی مجلسی کارپوریٹرس اس اجلاس کا بائیکاٹ نہ کرنے پر بھی افسوس کا اظہار کیا ۔ انہوں نے سوال کیا کہ بلدیہ کی موجودہ باڈی کو کوٹ گلی ، اوپر ٹیکڑی ، کمہار گلی، نہروپارک ، اسٹیشن روڈ ، گنج جیسے علاقوں میں ترقی یا ماسٹر پلان کی فکر نہیں ہے شمبھونی گڑھی کے اطراف کے غریب تاجرین کو برخواست کرنے سے کیا ترقی ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمبھونی گڑھی کے اطراف کے غریب تاجرین کو برخواست کرنے کی سازش کیخلاف ضلع مجلس خاموش نہیں رہے گی ۔ بتایا جاتا ہے کہ کل منعقدہ بجٹ اجلاس میں احمدی بازار کے تعلق سے فیصلے کی بعض مجلسی کارپوریٹرس نے مخالفت کی لیکن انہیں خاموش کرادیاگیا۔ 


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad