جون پور ۔اسماعیل عمران(یو این اے نیوز 2جنوری 2021)قومی دارلحکومت سمیت ملک بھر میں ملک کا ,ان داتا ,کسان بل 2020 کی مخالفت میں سڑکوں پر اتر آیا ہے اور جگہ جگہ احتجاج کر رہ ہے وہیں اس بل کو لیکر سیاست بھی گرم ہو گئی ہے۔ علماء کونسل جون پور کے جنرل سیکرٹری مسعود خان گزشتہ کئی دنوں سے کسان بل 2020 کی مستقل مخالفت کر رہے ہیں۔
آج مسعود خان نے یو این اے نیوز نمائندہ سے ایک انٹرویو میں کہا مرکزی حکومت کی طرف لایا گیا کسان بل 2020 کسانوں کے ساتھ ساتھ عوام کے لئے بھی نقصاندہ ثابت ہوگا ،
زرعی بل کسانوں کے ساتھ ساتھ عوام کےلئے بھی موت کا پروانہ ہے ،انہوں کہا بی جے پی اسوقت اپنے اقتدار کے گھمنڈ میں ہندوستانی آئین اور سیکولرازم کا ہر دن ایک نا ایک نئے طریقے سے گلا گھونٹ رہی ہے ،یہ طریقہ ہندوستان کی سالمیت کے لئے خطرہ ہے ،مسعود نے ضلع پنچایت انتخابات کے حوالے سے نمائندہ سے کہا پوری قوت کے ساتھ راشٹریہ علماء کونسل جون پور ضلع کی سبھی 73 نشستوں۔ پر اپنا امیدوار کھڑا کریگی ،انہوں نے کہا ہماری پارٹی نے وارڈ نمبر دس سے محمد عبداللہ ،وارڈ نمبر 7 سے سابق پارلیمانی امیدوار مطیع الدین ،وارڈ نمبر 7 سے شاہ عالم کو ضلع پنچایت انتخاب کا امیدوار بنایا ہے ،
انہوں نے کہا پارٹی کے قومی صدر مولانا عامر راشادی اسوقت اعظم گڑھ جون پور اور اس سے ملحقہ اضلاع کا دورہ کررہے ہیں اور تمام کارکنوں کو مظبوطی کے ساتھ آنے والے ضلع پنچایت انتخابات کو لڑنے کی ہدایات دے رہیں ،آخر میں علماء کونسل کے سینئر لیڈر مسعود نے کہا مرکزی حکومت کے زرعی آرڈیننس کے خلاف ایک ماہ سے زیادہ دنوں سے ملک کا کسان اور سیاسی اور دیگر تحریکیں احتجاج کررہیں ہیں ۔
لیکن سب کا ساتھ سب کا وکاس کا نعرہ دینے والی بھارتیہ جنتا پارٹی صرف چار پانچ عرب پتیوں کو فائدہ پہنچانے میں لگی ہوئی ہے،اور ملک کا کسان اور غریب عوام اپنا حق پانے کے لئے پولیس کی لاٹھیاں کھا رہا ہے ،اور اس سخت ٹھنڈی میں آسمان کے نیچے سڑکوں پر کھڑا اپنا حق مانگا رہا ہے اور ملک کا مکھیہ اپنی من کی بات کہنے میں مست ہے

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں