تازہ ترین

بدھ، 30 دسمبر، 2020

شہر کے راستوں میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر:عام لوگوں کو پریشانی کا سامنا

دیو بند ۔دانیال خان (یو این اے نیوز 30دسمبر 2020)نگر پالیکا پریشد دیوبند کی عدم توجحی کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں ڈرینج کا نظام ناکارہ بنا ہوا ہے نالیوں اور گڑھوں کا گندا پانی سڑکوں پر جمع ہونااور پانی کی ٹنکیوں میں ریت کا آنا روز کا معمول بن گیا ہے شہر کے لوگوں نے نگر پالیکا انتظامیہ سے صفائی نظام کو درست کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔



محلہ پٹھانپورہ،لال والا روڑ،گاندھی کالونی،وید وہار کالونی،ٹیچر کالونی،قلعہ،خانقاہ اور بیریان میں نالیوں کا پانی سڑکوں پر بہنا اور ہر موڑ پر گندگی کا پڑا رہنا معمول بن گیا ہے۔جس کے سبب شہر کے لوگوں کا جینا محال ہو گیا ہے،شہر کے مختلف محلوں میں پڑا کوڑا اور اس پر سو رہے کتے کبھی بھی دیکھے جا سکتے ہیں


۔وید وہار کالونی اور گاندھی کالونی کے رہنے والے ڈاکٹر بی پی سنگھ،راجیش،سبودھ،راکیش اور وجیندر نے نگر پالیکا سے فوری طور پر کوڑا وقت پر اٹھ وائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad