تازہ ترین

ہفتہ، 12 دسمبر، 2020

تعلیم کے بغیر نسل نو کی ترقی ناممکن: فیضان احمد

کشن گنج، ٹھاکرگنج 12/ دسمبر (نامہ نگار) تعلیم کے سلسلے میں فیضان احمد نے کورڈوبا انسٹیٹیوٹ کے انچارج  ڈاکٹر زبیر ہدوی کیرالہ والے سے ملاقات کی۔ علاقہ اور علاقے کے بچے کیسے تعلیم یافتہ ہوں گے، اس کو لے کر بھنکر دواری میں ایک خاص بات چیت ہوئی۔



 فیضان احمد امیدوار ضلع پریشد انتخاب 2021ء نے کہا کہ ڈاکٹر زبیر ہدوی جوکہ ایک ماہر تعلیم شخصیت ہیں اور انقلابی یونیورسٹی جے این یو سے فارغ التحصیل ہیں وہ کیرالہ سے تشریف لاکر کشن گنج کی سرزمین پر تعلیمی مشن کام کر رہے ہیں، ہمیں ان کا شکر گزار ہونا چاہیے اور ان سے سیکھنا چاہیے کہ پسماندہ علاقوں میں تعلیم پر کام کیسے کیا جاتا ہے۔ فیضان احمد نے کہا کہ تعلیم کے بغیر ہماری نسل نو کی ترقی ناممکن ہے؛


 لہذا ہم سب کو چاہیے کہ ہم اپنے بچوں کے ساتھ ساتھ اپنے آس پڑوس کے بچوں کی بھی تعلیمی فکر کریں؛ اگر کوئی پیسوں کی تنگی کی وجہ سے اپنے بچوں کو تعلیم نہیں دے پارہا ہے تو ہمیں بڑھ چڑھ کر ان کے بچوں کی تعلیم کے لیے بند و بست کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر زبیر ہدوی ہمارے لیے ایک مثال ہیں جن سے علاقے کو بہت فائدہ پہنچنے کی امید ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad