جون پور،اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 22دسمبر 2020شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے بھادی خاص محلے میں دماغی طور پر معذور 35سالہ ممتاز عرف سونو ولد محمد اعظم نے منگل کے روز صبح میں اپنے ہی گھر میں کسی بات کو لیکر اپنی 7سالہ بیٹی حمیرا پر چاقو سے وار کردیا جس وہ شدید زخمی ہوگئی،وہیں پر دودھ دینے آئی نگر کے نون ہٹا رہائشی 65 سالہ سلیما دیوی اہلیہ اچھے لال پر بھی چاقو سے حملہ کردیا ،
چینخ و پکار سن کر پہنچی اسکی 30 سالہ فردوش 5 سالہ محمد 24 سالہ نیلو اور چندا بانو پر بھی چاقو سے حملہ کرکے شدید طور پر زخمی کردیا ،کسی طرح سے زخمی لوگوں نے گھر سے بھاگ کر اپنی جان بچائی،زخمیوں کو دیکھ کر محلے کے لوگوں نے کسی طرح حملہ آور کو قابو کیا ،اور پورے حادثے کی کوتوالی پولیس کو اطلاع دی ،کثیر تعداد میں پولیس بل کے ساتھ موقع پر ایس ڈی ایم راجیس کمار ورما سی او انکت کمار پہنچ کر قاتل کو حراست میں لے لیا،اور سبھی زخمیوں کو علاج کےلئے ریاستی مردانہ اسپتال میں داخل کرایا
،جہاں علاج کے دوران سات سالہ حمیرا ،اور 65سالہ سلیما دیوی کی موت ہوگئی،موت کی خبر سنتے ہی سلیما دیوی کے اہل خانہ سمیت محلے کےلوگوں نے رام لیلا بھون چوراہے پر سڑک جام کردیا،اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچے سی او انکت کمار نے کسی طرح غصائی بھیڑ کو سمجھا بجھا کر قابو کیا،اور جام کو ختم کروایا،ڈبل قتل کی اطلاع پر ضلع کپتان راج کرن نیر بھی حادثے کی جگہ پر پہنچ کر معائنہ کیا ،انہوں نے
کہا کہ حملہ آور کو طبی دیکھ بھال میں پولیس حراست میں رکھا گیا ،اور مرنے والوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ضلع اسپتال بھیج دیا،پورے معاملے کی مزید جانکاری میں پولیس جٹ گئی ہے

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں