کشن گنج، بہادر گنج .ابو اسجد(یو این اے نیوز 30دسمبر 2020) اقصیٰ ایڈورٹائزنگ بہادر گنج کے آفس میں جمعیۃ علماء ہند ضلع کشن گنج کے مؤقر وفد کی تشریف آوری ہوئی جن میں جمعیۃ علماء کے اہم ذمہ دار مولانا خالد انور، ترجمان مفتی مناظر نعمانی، مولانا مرشد، مولانانویدکے نام قابل ذکر ہیں۔ اقصیٰ ایڈورٹائزنگ کشن گنج کے ڈائیریکٹر مولانا ابو سالک ندوی نے پرتپاک انداز میں علمائے کرام کا خیر مقدم کیا اور پھر سب نے مل کر ملک کے حالات پر غور و خوض اور تبادلہئ خیال کیا۔
مولانا خالد انور نے کہا کہ آج ہماری قوم صرف تعلیم میں ہی پیچھے نہیں ہے؛ بلکہ تجارت، صنعت، ہنر اور زندگی کے مختلف شعبہئ جات میں بھی پیچھے ہے؛ لہذا ہمیں قوم و ملت کی فلاح و بہبود کے لیے ہر شعبہئ حیات میں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ مفتی مناظر نعمانی نے کہا کہ مولانا ابو سالک ندوی علمائے کرام کے لیے ایک زریں مثال ہیں، انہوں نے تجارتی شعبے میں اپنا ممتاز اور منفرد مقام بنایا ہے،
علمائے کرام کسی بھی کام کو جس حسن و خوبی اور طریقہ و سلیقہ کے ساتھ کر سکتے ہیں وہ کسی اور کے بس کی بات نہیں۔ مولانا مرشد اور مولانا نوید نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ جمعیۃ علماء کے وفد نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بہار کا پنچایتی الیکشن نزدیک ہے اور ابھی ووٹر لسٹ میں نئے ناموں کا اندراج ہو رہا ہے؛
لہذا ہر فردِ ذمہ دار کو چاہیے کہ اپنے گھر کے 18/ سال سے زیادہ عمر کے سبھی بچوں و بچیوں کے نام ووٹر لسٹ میں اندراج کرائیں، فارم نمبر 6کو بھرکر اپنے بی ایل او کو دیں یا بذات خود بلاک میں جمع کراکر آئیں، اس لیے کہ موجودہ وقت میں اپنے آپ کو ووٹر بنائے رکھنا سب سے بڑی ذمہ داری ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں