پرگتی شیل سماجوادی کے بغیر ریاست میں حکومت سازی ممکن نہیں ہوگی:کشن دبے
مین پوری:حافظ محمد ذاکر ۔(یو این اے نیوز 26دسمبر 2020)پرگتی شیل سماجوادی پارٹی کے جانباز سپاہی ایک ایک شخص سے ملاقات کر کےپارٹی کی پالیسیوں کو گھر گھر پہنچا نے کا کام کر ر ہے ہیں،شیوپال یادو کی قیادت میں پارٹی پوری ریاست میں ایک مہم چلا کر لوگوں کو بیدار کر رہی ہے۔موجودہ بی جے پی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج ریاست ہی نہیںبلکہ پورا ملک پریشان ہے۔
چند سرمایا داروں کے سوا ملک کا ہر ایک باشندہ پریشان ہے۔ ان باتوں کا اظہار مہم کے دوران کشن دبے نے نمائندے کے سامنے کیا،پرگتی شیل کی اعلیٰ قیادت میں اپنا مقام رکھنے والے کشن دبے نے مزید کہا کہ ہماری پارٹی آج کسانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،ان کے ہر دکھ درد میں ہمارے قومی صدر شیوپال یادو شانہ بشانہ کھڑے ہیں،ہم ضلع میں کسانوں کی حمایت میں موٹر سائیکل ریلیاں بھی کر چکے اعلیٰ افسران کو کسانوں کی حمایت اور نئے زرعی قانون کے خلاف محضر نامہ بھی پیش کر چکے ہیں
۔ہماری پارٹی صرف یہیں تک محدود نہیں رہے گی،مزید اس سے آگیبڑھ کر شیوپال یادو کی قیادت میں کسانوں کے حق میں آواز بلند کریں گی،اس کام کے لئے چاہیں جیل ہی کیوں نہ جانا پڑے، ہماری پارٹی اب قدم پیچھے نہیں کریگی۔ بر سراقتدار پارٹیوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج کسان سخت سردیوں میں سڑ کوں پر احتجاج کر رہا ہے۔ ملک کو مضبوط معشیت فراہم کر نے والا کسان جب اس ملک میں دکھی ہے،تو پھر سوچ لیجئے عام عوام کا کیا حال ہوگا۔
موجودہ حکومت ہر چند سرمایہ داروں کو خوش کر نے کے لئے اسی فیصد کسانوں کو ناراض کر رہی ہے۔کسانوں کی یہ ناراضگی حکومت کو بہت مہنگی ثابت ہو گی،ایک سوال کے جواب میں انہو نے کہا کہ اگر اکھلیش یادو چچا شیو پال یادو کے پاس آکرسیاسی اتحاد کی بات کریں گے تو ضرور اتحاد ہوگا،ورنہ اب چچا شیو پال کی عوام میں مقبولیت کو دیکھتے ہوئے تمام علاقائی پارٹیاں سیاسی اتحاد ک نے کو تیار ہیں
،مزید انہو نے کہا کہ مجلس اتحادالمسلمین کے قومی صدر اسددالدین اویسی سے بھی سیاسی اتحاد کی قوی امید پائی جارہی ہے،اگر اترپردیش میں یہ سیاسی اتحاد ہوا تو یقیناً اس ریاست میں ایک بڑی تبدیلی رونما ہو گی، بڑے بڑے گھمنڈی نیتاؤں کا گھمنڈ چور چور ہو جائیگا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں