تازہ ترین

بدھ، 30 دسمبر، 2020

شارٹ سرکٹ سے لگی آگ میں ٹرک کا ہیلپر جھلسا

دیو بند ۔دانیال خان (یو این اے نیوز 30دسمبر 2020 شہر دیوبند کے محلہ گوجر واڑا میں واقع بھومیا کھیڑا مندر کے پاس کھڑے ٹرک میں شارٹ سرکٹ کے سبب اچانک آ گ لگ گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔



 اطلاع کے مطابق محلہ گوجر واڑا میں واقع بھومیا کھیڑا مندر کے پاس ٹرک ڈرائیور ٹرک کو کھڑا کرکے کہیں گیا ہوا تھا،ٹرک میں ہیلپر موجود تھا جو ٹرک میں ہی اپنی نیند پوری کر رہا تھا،اچانک شارٹ سرکٹ کے سبب ٹرک کے کیبن میں آگ لگ گئی،آگ اتنی تیز تھی کہ ٹرک کے ہیلپر کو اس میں سے نکلنے کا بھی موقع نہیں ملا اور وہ مدد کے لئے لوگوں کو آوازیں دینے لگا،شور شرابہ سن کر موقع پر پہنچے علاقہ کے لوگوں نے ٹرک کی کھڑکی کو توڑکر ہیلپر کو باہر نکالا


 اور کیبن میں ریت اور پانی ڈالکر آگ بجھائی۔ اطلاع ملنے پرپولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جس نے علاج کے لئے ٹرک کے ہیلپر کو سرکاری اسپتال میں داخل کرایا،جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کی مرحم پٹی کے بعدچھٹی دے دی۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad