تازہ ترین

اتوار، 20 دسمبر، 2020

گھر سے لاپتہ ہوئے بچے کی لاش گنے کے کھیت میں ملنے سے علاقہ میں سنسنی

دیوبند،20/ دسمبر(دانیال خان)پانچ روز قبل مشتبہ حالات میں گھر سے لاپتہ ہوئے بچے کی لاش گنے کے کھیت میں ملنے سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی،بچے کو اینٹوں سے پیٹ پیٹ کر بڑی بے رحمی سے قتل کیا گیا۔پولیس نے لاش کا پنچنامہ بھر کر پوسٹ مارٹم کے لئے ضلع اسپتال بھیج دیا۔تفصیلات کیمطابق دیوبند کے قریبی گاؤں بھائلہ کے رہنے والے پرمود رانا کا 12سالہ بیٹا کارتک گزشتہ 15دسمبر سے مشتبہ حالات میں گھر سے لاپتہ ہو گیا تھا،



جس کے بعد پولیس نے اغوا کئے جانے کا شق ظاہر کرتے ہوئے دیوبند کوتوالی میں کارتک کی رپورٹ درج کرا دی تھی،ہفتہ کی صبح دیوبند نانوتہ روڑ پر واقع گاؤں کے نزدیک گنے کے کھیت میں کارتک کی لاش ملنے سے پورے گاؤں میں کہرام مچ گیا،اطلاع ملتے ہی سی او رجنیش اپادھیائے اورکوتوالی انچارج اشوک سولنکی پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور گاؤں کے لوگوں سے واقعہ کی تفصیلات حاصل کی،گاؤں والوں نے بتایا کہ کارتک کو بڑی بے رحمی سے قتل کر اینٹوں سے کچل دیا گیا، اس کی شناخت کو ختE  کرنے کی نیت سے مٹی کا تیل ڈال کر جلانے کی بھی کوشش کی گئی۔کوتوالی انچارج نے بتایا کہ کارتک کو قتل کیا گیا ہے،


پولیس کی ٹیم مختلف نکات پر جانچ کر رہی ہے،متوفی بچے کے والد پرمود رانا کی تحریر پر نامعلوم لوگوں کے خلاف مقدمہ درج معاملہ کی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔ایس پی دیہات امیت شرما نے بتایا کہ قتل کا راز فاش کرنے کے لئے جہاں کی پولیس کی ٹیمیں لگائی ہیں وہیں ایس ایس پی کی ہدایت پر کرائم برانچ کی ٹیم کو بھی گاؤں میں بھیجا گیا ہے،کرائم برانچ کی سروی لانس یونٹ نے موقع پر پہنچ کر کام شروع کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قصور وار افراد کو کسی بھی صورت بخشا نہیں جائیگا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad