نظام آباد محمد ضیاء احمد رئیل اسٹیٹ تاجر نظام آباد نے بتایا کہ تلنگانہ ہائی کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود نظام آباد میں رجسٹریشن آفس میں پرانے طریقہ سے اراضیات کا رجسٹریشن نہ کرنے پر رئیل اسٹیٹ تاجرین نے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے دھرنے پر بیٹھ گئے۔ محمد ضیاء احمد رئیل اسٹیٹ تاجر و دیگر نے بتایا کہ تلنگانہ حکومت ہائی کورٹ سے واضح احکامات آنے کے باوجود پرانے طریقہ سے رجسٹریشن کیلئے ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے
جس سے رئیل اسٹیٹ تاجرین اور عوام کو زمینات، مکانات، جائیداد کی خرید و فروخت میں مشکلات پیش آرہی ہے۔ سب رجسٹرار دفتر نظام آباد پر رئیل اسٹیٹ تاجرین کی جانب سے دھرنا و احتجاج جاری ہے حکومت تلنگانہ سے ایل آرایس کو برخواست کرنے کا پرُ زور مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا جارہا ہے۔ آج منعقدہ احتجاج میں حلقہ اسمبلی نظام آباد (اربن) انچارج کانگریس طاہر بن حمدان نے شرکت کرتے ہوئے رئیل اسٹیٹ تاجرین کے احتجاج کی تائید کی انہوں نے کہا کہ ٹی آریس حکومت من مانی پر اتر آئی ہے رئیل اسٹیٹ تاجرین سے تبادلہ خیال کئے بغیر ہی ایل آرایس اسکیم کو نافذ کردیا گیا
جس کی وجہ سے گذشتہ تین ماہ سے زرعی یا خانگی اراضیات کا رجسٹریشن روک دیا گیا ہے جس سے حکومت کو کئی سو کروڑ کا نقصان ہونے کے علاوہ رئیل اسٹیٹ تاجرین اور اس تجارت سے وابستہ افراد شدید مالی بحران سے دوچار ہورہے ہیں۔ رئیل اسٹیٹ تاجر و قائد کانگریس محمد ضیاء احمد نے بتایا کہ ایل آرایس کو برخواست کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے دو ہفتوں سے زائد عرصہ سے احتجاج کیا جارہا ہے
لیکن حکومت ٹھس سے مس نہیں ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ ایل آرایس اسکیم کے تحت خانگی اراضیات کے سروے میں کئی مشکلات پیش آرہی ہے فوری ایل آرایس کو برخواست کرتے ہوئے قدیم طریقہ کار پر رجسٹری کا انہوں نے مطالبہ کیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں